شمالی بھارت

بی جے پی قائد تیاگی کے خلاف بلڈوزر کا استعمال

نوئیڈا کی ایک سوسائٹی میں سری کانت تیاگی کا غیرقانونی اسٹرکچر بلڈوزر سے ڈھادینے کے بعد گوتم بدھا نگر کمشنریٹ نے پیر کے دن بی جے پی کے اس خودساختہ قائد کی گرفتاری کے لئے 25 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔

نوئیڈا: نوئیڈا کی ایک سوسائٹی میں سری کانت تیاگی کا غیرقانونی اسٹرکچر بلڈوزر سے ڈھادینے کے بعد گوتم بدھا نگر کمشنریٹ نے پیر کے دن بی جے پی کے اس خود ساختہ قائد کی گرفتاری کے لئے 25 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔

اسے پکڑنے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ وہ نوئیڈا کی سوسائٹی میں ایک خاتون کے ساتھ بدتمیزی کے بعد سے فرار ہے۔ اس نے گرانڈ اومیکس سوسائٹی میں اپنی منزل کے اپارٹمنٹ کے سامنے پکی تعمیراتی کرائیں جنہیں آج ڈھادیا گیا۔

اسی دوران 6 پولیس والوں بشمول ایک انسپکٹر اور ایک سب انسپکٹر کو تیاگی معاملہ میں معطل کردیا گیا۔ تیاگی واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ واقعہ کے بعد سوسائٹی میں پولیس تعینات کی گئی تھی۔ ڈیوٹی میں لاپرواہی پر پولیس والوں کو معطل کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے بموجب نوئیڈا کے سیکٹر 93 بی میں تیاگی کے گراؤنڈ فلور اپارٹمنٹ کے باہر غیرقانونی اسٹرکچر ڈھادیا گیا۔ تیاگی نے سوسائٹی کے کامن ایریا میں پودے لگادیئے تھے۔

اس نے سوسائٹی میں رہنے والی ایک عورت پر حملہ کیا تھا اور اسے گالیاں دی تھیں کیونکہ اس عورت نے کامن ایریا میں پورے لگانے پر اعتراض کیا تھا۔ سوسائٹی میں ایک ہزار فیملیز رہتی ہیں۔