شمالی بھارت

تیجسوی یادو  سیاستدان نہیں کرکٹر بننا چاہتے تھے

تیجسوینے اپنے پورے کریر میں صرف 7 میچ کھیلے۔ اس میں ایک رانجی میچ، دو لسٹ۔اے میچ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میاچس شامل ہیں۔ اپنے کیریر میں تیسجوینے مجموعی طورپر 37 رنز بنائے اور ایک وکٹ حاصل کی۔ تیجسوی نے اپنے کرکٹ کیریر کا آغاز 2009 میں کیا تھا۔

حیدرآباد: بہار کی سیاست میں گذشتہ کچھ دنوں سے کافی ہلچل مچی ہوئی ہے۔ چیف منسٹر نتیش کمار نے این ڈی اے چھوڑکر ایک بار پھر عظیم اتحاد کے ساتھ حکومت بنائی۔ وہ ریکارڈ آٹھویں بار وزیر اعلیٰ بنے۔ نتیش کے فیصلے کے بعد آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کافی خوش ہیں۔ 32 سالہ تیجسوی دوسری بار بہار کے نائب وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔

تیجسوی اس سے قبل 2015 میں بھی نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ سیاست کے علاوہ تیجسوی کی ایک اور خاص پہچان ہے۔ ان کا کرکٹ سے بھی خاص تعلق ہے۔ تیجسوی اسی ٹیم سے ویراٹ کوہلی کے ساتھ بھی کرکٹ کھیل چکے ہیں جو ٹیم انڈیا کے کامیاب کپتان تھے۔ انہوں نے اپنے کیریر کا آغاز کرکٹ سے کیا لیکن وہ اس میں ناکام رہے۔

 تیسجوی کو مڈل آرڈر میں بہترین بلے بازوں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔ کرکٹ میں زیادہ موقع نہ ملنے کے بعد تیجسوی سیاست میں آگئے۔ تیجسوی 9 نومبر 1989 کو پٹنہ میں پیدا ہوئے۔ 11 سال کی عمر میں تیجسوی نے سینئر کوچ ایم پی سنگھ کی نگرانی میں کرکٹ کی تربیت لینا شروع کی۔

 کوچ سنگھ نے ایک بار اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھاکہ تیجسوی کا لگاؤ کرکٹ سے زیادہ رہا ہے۔ جب وہ گراؤنڈ میں پہنچتے تھے تو اپنے سیکورٹی گارڈز کو میدان سے دور رہنے کو کہتے تھے۔ وہ ایسا اس لیے کرتے تھے تاکہ دوسرے لڑکوں کی توجہ ہٹ نہ جائے۔

تیجسوینے اپنے پورے کریر میں صرف 7 میچ کھیلے۔ اس میں ایک رانجی میچ، دو لسٹ۔اے میچ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میاچس شامل ہیں۔ اپنے کیریر میں تیسجوینے مجموعی طورپر 37 رنز بنائے اور ایک وکٹ حاصل کی۔ تیجسوی نے اپنے کرکٹ کیریر کا آغاز 2009 میں کیا تھا۔ 20 اکتوبر 2009 کو وہ تریپورہ کے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کیلئے جھارکھنڈ پہنچے۔

 وہ اپنے پہلے میچ میں نہ بولنگ کرسکے اور نہ ہی بیٹنگ کرسکے۔ تیجسوی نے اپنا پہلا رانجی میچ 10 نومبر 2009 کو ودربھ کے خلاف کھیلا۔ اس میچ میں وہ پہلی اننگز میں ایک رن اور دوسری اننگز میں 19 رنز بناسکے۔ اس کے علاوہ تیجسوی نے گیند بازی میں 17 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔

تیجسوی نے اپنا پہلا لسٹ۔اے میچ 14 فروری 2010 کو اوڈیشہ کے خلاف کھیلا۔ وہ اس میچ میں 9 رنز بناسکے اور بولنگ میں کوئی وکٹ لیے بغیر 13 رنز دے گئے۔ تیجسوی نے لسٹ۔اے میچ میں اپنا پہلا وکٹ تریپورہ کے خلاف حاصل کیا۔ یہ ان کے کیریر کا آخری میچ ثابت ہوا۔

 اس کے علاوہ تیجسوی آئی پی ایل میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔ 2008 اور 2012 کے درمیان تیجسوی 4 سیزن کیلئے دہلی ڈیئر ڈیولز (اب دہلی کیپٹلز) ٹیم کا حصہ تھے۔ تاہم ٹیم کی طرف سے انہیں کبھی بھی پلیئنگ 11 میں شامل نہیں کیاگیا۔ تیجسوی کو مڈل آرڈر بلے باز سمجھا جاتا تھا۔

 وہ تیز گیند بازی کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے تھے۔ چار سیزن تک آئی پی ایل کا حصہ رہنے کے باوجود کھیلنے کا موقع نہ ملنے پر جب آر جے ڈی سربراہ اور تیجسوی کے والد لالو پرساد سے اس بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ کم ازکم میرے بیٹے کو کھلاڑیوں کو پانی دینے کا موقع ملا۔

چاروں سیزن میں تیجسوی ایک اضافی کھلاڑی کے طورپر دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیم میں تھے اور کھلاڑیوں کو پانی پلاتے رہے تھے۔ خیال کیا جاتاہے کہ تیجسوی کور ڈرائیوز لگانے میں ماہر تھے۔ اب وہ سیاست کے میدان میں کافی کور ڈرائیو کررہے ہیں۔

 وہ دہلی کی انڈر 17 اور انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں ویراٹ کوہلی کے ساتھ بھی کھیل چکے ہیں۔ کئی رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ تیجسوی دہلی کی انڈر 15 ٹیم میں ویراٹ کوہلی کے کپتان رہ چکے ہیں۔ تیجسوی کو 2008 ورلڈ کپ جیتنے والی انڈر 19 ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں کی فہرست میں رکھا گیاتھا۔ تیجسوی اپنے کرکٹ کیریر کے آغاز میں مہیندر سنگھ دھونی کی طرح لمبے بال رکھنا پسند کرتے تھے۔