شمالی بھارت

رامپور میں جبری تبدیلی مذہب کی کوشش، عیسائی پادری گرفتار

مقامی چرچ کے پادری کو رامپور میں مبینہ جبری دھرم پریورتن (تبدیلی ئ مذہب) کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔

رامپور(یوپی): مقامی چرچ کے پادری کو رامپور میں مبینہ جبری دھرم پریورتن (تبدیلی ئ مذہب) کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔

سنسار سنگھ ایڈیشنل ڈی سی پی رامپور نے بتایا کہ کیس‘ ایک مقامی شخص راجیو یادو کی شکایت پر درج ہوا۔ ملزم کو جیل بھیج دیا جائے گا۔

مقامی پولیس اسٹیشن کو جانکاری ملی تھی کہ سیول لائنس کا رہنے والا پادری پولو مسیحا دیگر فرقوں کے لوگوں کو اکٹھا کررہا ہے اور ان کا مذہب تبدیل کرانے کی کوشش میں ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کی اور اسے گرفتار کرلیا۔

اسے کل جیل بھیجا جائے گا۔

21 دسمبر کو ایسے ہی کیس میں سیتاپور پولیس نے 2 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ 2 ہندوستانیوں اور برازیل کے 2 شہریوں نے موضع شہباز پور میں ایک پروگرام منعقد کیا تھا اور لوگوں کو دھرم پریورتن کے لئے مبینہ لالچ دی تھی۔