شمالی بھارت

رام مندر کی تعمیر آئندہ دسمبر تک مکمل ہوجائے گی: چمپت رائے

رام جنم بھومی تیرتھ شیتر کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے سلطان پور میں کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر آئندہ سال دسمبر تک مکمل ہوجائے گی۔

سلطان پور: رام جنم بھومی تیرتھ شیتر کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے سلطان پور میں کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر آئندہ سال دسمبر تک مکمل ہوجائے گی۔

وہ جمعہ کے دن یہاں رکھشابندھن کی ایک تقریب میں خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سلطان پور چونکہ ایودھیا کے قریب ہے‘ میں یہاں کے لوگوں کو دعوت دے رہا ہوں کہ آئندہ سال دسمبر میں بھگوان رام کے درشن کرنے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ تعمیر تیزی سے جاری ہے اور دسمبر 2023 میں مندر درشن کے لئے تیار ہوجائے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ تعمیر میں لوہے کا استعمال نہیں کیا گیا۔ مندر کا ڈیزائن ایسا ہے کہ لوگ ایسے دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔