شمالی بھارت

سابق مرکزی وزیر چنمئے آنند کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

سابق مرکزی وزیر سوامی چنمئے آنند کیخلاف غیر ضمانتی وارنٹ گرفتاری(این پی ڈبلیو) جاری ہوا ہے۔ ان کیخلاف زیر التواء عصمت ریزی کیس میں ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (اے سی جے ایم) شاہجہاں پور کی عدالت میں حاضر نہیں ہوئے تھے۔

شاہجہاں پور: سابق مرکزی وزیر سوامی چنمئے آنند کیخلاف غیر ضمانتی وارنٹ گرفتاری(این پی ڈبلیو) جاری ہوا ہے۔ ان کیخلاف زیر التواء عصمت ریزی کیس میں ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (اے سی جے ایم) شاہجہاں پور کی عدالت میں حاضر نہیں ہوئے تھے۔

کیس 2011 کا ہے اور چارج شیٹ اکتوبر 2012 میں داخل ہوئی تھی۔ الہ آباد ہائیکورٹ کے اسٹے آرڈر (حکم التواء) کی وجہ سے کارروائی شروع نہیں ہوئی تھی۔

2018 میں یوگی حکومت نے کیس واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا اور سی آر پی سی سیکشن 321 کے تحت چیف جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست داخل کی تھی لیکن سی جے ایم نے متاثرہ عورت کے اعتراض پر اسے خارج کردیا تھا۔

بعد ازاں متاثرہ عورت نے ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی کہ کیس واپس لیاجاتا ہے تو اُسے کوئی اعتراض نہیں۔ ہائیکورٹ میں یہ معاملہ زیر التواء ہے اور شاہجہاں کی تحت کی عدالت میں کارروائی شروع ہوگی۔

حال میں تحت کی عدالت نے پولیس کو ہدایت دی کہ 26 ستمبر (اگلی تاریخ سماعت) کو ملزم کو حاضر کیاجائے۔ شاہجاں پور کے سپرنٹنڈنٹ پولیس سنجے کمار نے کہاکہ ہمیں این بی ڈبلیو کی جانکاری ملی ہے۔ ہم ضرور کارروائی کریں گے۔