شمالی بھارت

صدارتی انتخابات: راج بھر کی پارٹی دروپدی مرمو کی حمایت کرے گی

راج بھر نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی پارٹی کے ایم ایل اے صدارتی انتخابات میں مرمو کو اپنی حمایت دیں گے۔ راج بھر نے واضح کیا کہ این ڈی اے کو حمایت دینے کے باوجود ان کی پارٹی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا حصہ ہے۔

لکھنؤ: اتر پردیش قانون ساز اسمبلی میں جمعہ کو اہم اپوزیشن پارٹی سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی قیادت والے گٹھ بندھن میں جمعہ کے روز اختلافات پیدا ہونے کے واضح اشارہ دیتے ہوئے اتحادی پارٹی سُہل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی )نےصدارتی انتخابات میں این ڈی اے کی امیدوار دروپدی مرمو کی حمایت کا اعلان کیا۔. سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے اتر پردیش قانون ساز اسمبلی میں 06 ایم ایل اے ہیں۔

ایس بی ایس پی کے صدر او پی راج بھر نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی پارٹی کے ایم ایل اے صدارتی انتخابات میں مرمو کو اپنی حمایت دیں گے۔ راج بھر نے واضح کیا کہ این ڈی اے کو حمایت دینے کے باوجود ان کی پارٹی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں ایس بی ایس پی دروپدی مرمو کو ووٹ دے گی، کیونکہ اپوزیشن امیدوار نے ایس بی ایس پی کی حمایت نہیں مانگی ہے۔ انہوں نے کہا، “مجھے 08 جولائی کو چیف منسٹر یوگی کی طرف سے دیے گئے ایک عشائیے میں مدعو کیا گیا تھا۔

جہاں مرمو جی نے مجھے بتایا کہ میں آخری پائیدان پر کھڑے شخص کے لیے لڑ رہا ہوں اور وہ خود بھی اسی طبقے سے تعلق رکھتی ہیں۔ اس لیے ان کی درخواست پر ہم نے ان کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔