شمالی بھارت

مندر میں روہت بن کر داخل ہونے والا زبیر گرفتار

زبیر باقاعدہ وہاں لوگوں کے درمیان ہنومان چالیسہ بھی پڑھا اور موقع ملتے ہی مندر کے دان پتر سے کچھ رقم بھی چرا لی۔ پکڑےجانے پر اس نے صحیح نام نہیں بتایا۔ جب اس کا موبائل فون چیک کیا گیا تب اصلیت سامنے آئی اور اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

بریلی: اترپردیش کے ضلع بریلی میں تھانہ پریم نگر واقع بڑا گاؤں ہنومان مندر میں روہت بن کر پہنچے زبیر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے چہارشنبہ کو بتایا کہ منگل ہونے سے مندر احاطے میں کافی بھیڑ تھی۔

زبیر باقاعدہ وہاں لوگوں کے درمیان ہنومان چالیسہ بھی پڑھا اور موقع ملتے ہی مندر کے دان پتر سے کچھ رقم بھی چرا لی۔ پکڑےجانے پر اس نے صحیح نام نہیں بتایا۔ جب اس کا موبائل فون چیک کیا گیا تب اصلیت سامنے آئی اور اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

پوچھ گچھ میں اس نے بتایا کہ اسے دہلی جانے کے لئے پیسوں کی ضرورت تھی ۔ اس لئے مندر کے دان پتر سے چوری کرلی۔ تلاشی میں اس کے قبضے سے دان پتر سے چوری کئے گئے 1792 روپئے بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ اس کی پہچان بریلی واقع سرولی محلہ قاضی ٹولہ باشندہ زبیر کے طور پر ہوئی ہے۔

پریم نگر تھانہ انسپکر کرائم میہر سنگھ نے بتایا کہ پجاری کلدیپ مشرا کی تحریر پر رپورٹ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔