شمالی بھارت

مودی ”سوئم سیوک“ ہیں، سنگھ کنٹرول نہیں : موہن بھاگوت

موہن بھاگوت یہاں مقامی برادری کے سرکردہ ارکان کے ساتھ بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب سنگھ کا نام آتا ہے تو لوگ مودی جی کے بارے میں سوچتے ہیں۔

جبلپور(مدھیہ پردیش): راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے ہفتہ کو کہا کہ اگرچہ وزیراعظم نریندرمودی اس کے والینٹیر رہے ہیں لیکن سنگھ کسی ایسے شخص یا تنظیم کو کنٹرول نہیں کرتی جو آزادانہ کام کررہا ہو۔

موہن بھاگوت یہاں مقامی برادری کے سرکردہ ارکان کے ساتھ بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب سنگھ کا نام آتا ہے تو لوگ مودی جی کے بارے میں سوچتے ہیں۔

مودی جی ہمارے سوئم سیوک (رضاکار) ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی آرایس ایس کے بارے میں بات کرتا ہے تو لوگ وشواہندوپریشد کے بارے میں سوچتے ہیں اور اس تنظیم میں بھی سوئم سیوک ہیں اور ان کی سوچ بھی اسی طرح کی ہے لیکن یہ سب سنگھ نہیں ہیں۔ یہ آزادانہ طور پر اپنا کام کررہے ہیں اور سنگھ اپنا کام کررہا ہے۔