شمالی بھارت

کشی نگر میں پاکستانی پرچم لہرانے کے خلاف کیس درج

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رتیش کمار سنگھ نے بتایا کہ ضلع کے تاریا سجان پولیس اسٹیشن کے تحت واقع ویدو پار مستقل دیہات میں جمعہ کے دن تقریباً 11/ بجے صبح یہ پرچم لہرایا گیا۔

کشی نگر (یوپی) : مکان پر پاکستان کا قومی پرچم لہرانے کے لیے ایک شخص کو یہاں گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے آج یہاں یہ بات بتائی۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رتیش کمار سنگھ نے بتایا کہ ضلع کے تاریا سجان پولیس اسٹیشن کے تحت واقع ویدو پار مستقل دیہات میں جمعہ کے دن تقریباً 11/ بجے صبح یہ پرچم لہرایا گیا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ اس بارے میں پولیس کو اطلاع ملتے ہی پرچم ہٹا دیا گیا۔

انہوں نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ گرفتار ملزم 21 سالہ سلمان ہے۔ سلمان اور اس کی 22 سالہ خالہ شہناز کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے، جس نے پرچم تیار کیاتھا۔

پرچم لہرانے میں سلمان کی مدد کرنے اس کے رشتہ کے بھائی عمران کے خلاف بھی جونائل جسٹس ایکٹ (نابالغ لڑکوں سے متعلق قانون) کے تحت بھی کیس درج کیا گیا۔