شمالی بھارت

ہتھرس عصمت ریزی و قتل کیس، 3 ملزمین بری

ایک اہم تبدیلی میں ایک ایس سی /ایس ٹی عدالت نے 2020 میں ہتھرس عصمت ریزی و قتل کیس میں تین ملزم افراد کو بری کردیا ہے اور ایک شخص کو خاطی قرار دیا۔

لکھنو: ایک اہم تبدیلی میں ایک ایس سی /ایس ٹی عدالت نے 2020 میں ہتھرس عصمت ریزی و قتل کیس میں تین ملزم افراد کو بری کردیا ہے اور ایک شخص کو خاطی قرار دیا۔

عدالت نے کہا کہ 4 ملزمین سندیپ، روی، لوکش اور رامو کے منجملہ صرف ایک ملزم سندیپ کو جرم کا قصور قرار دیا گیا ہے۔ ہتھرس میں 14 ستمبر 2020 کو اعلی ذات کے 4 افراد کی جانب سے مبینہ طور پر ایک 19 سالہ دلت خاتون کی عصمت ریزی کی گئی تھی۔

یہ خاتون29 ستمبر کو دہلی کے صفدر جنگ ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ متاثرہ خاتون کی رات میں اس کے گھر کے قریب آخری رسومات انجام دی گئی تھیں۔ خاتون کے خاندان نے الزام لگایا تھا کہ مقامی پولیس کی جانب سے جلد بازی کے ساتھ اس کی آخری رسومات انجام دینے کے لئے مجبور کیا گیا۔

تاہم مقامی پولیس افسران نے کہا کہ خاندان کی خواہشات کے مطابق آخری رسومات انجام دی گئیں۔ متاثرہ خاتون کے خاندان نے کہا کہ وہ بری کرنے کے فیصلہ پر مایوس ہے اور زیریں عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے عنقریب ہائی کورٹ سے رجوع ہوگا۔