الہ آباد یونیورسٹی میں طلباء اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیس میں اضافے کے حوالے سے طلبا کچھ عرصے سے سراپا احتجاج کررہے ہیں۔ اس دوران آج ایک طالب علم لیڈر کا گارڈ کے ساتھ داخلے پر جھگڑا ہوگیا۔

پریاگ راج: اتر پردیش کے پریاگ راج میں پیر کو الہ آباد یونیورسٹی کیمپس میں داخلے پر سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھگڑے کے بعد طلباء نے پرتشدد ہو کر دو بائک کو آگ لگا دی۔

پولیس کمشنر رامیت شرما نے کہا کہ مشتعل طلباء نے دو بائک کو آگ لگا دی تھی جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے قابو پالیا۔ صورتحال اب مکمل طور پر قابو میں ہے۔ فریقین سے بات چیت جاری ہے اور جلد ہی مسئلہ حل ہو جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیس میں اضافے کے حوالے سے طلبا کچھ عرصے سے سراپا احتجاج کررہے ہیں۔ اس دوران آج ایک طالب علم لیڈر کا گارڈ کے ساتھ داخلے پر جھگڑا ہوگیا۔

لڑائی کی اطلاع ملتے ہی طلبہ کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور وہاں کھڑی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ شروع کردی۔ اس دوران کچھ طلباء نے دو موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی۔ طلباء نے وائس چانسلر کا گھیراؤ بھی کیا۔

معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فورس موقع پر پہنچی اور طلباء کا پیچھے ہٹایا اور انہیں ایک جگہ پر جمع کر کے بٹھا دیا۔ پولیس افسران نے طلباء اور سیکورٹی اہلکاروں سے بات کرکے حقائق جاننے کی کوشش کی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button