انتخابات نہ کرانے پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ کا احتجاج کیلئے انتباہ

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلبہ نے دھمکی دی ہے کہ مقررہ تواریخ پر طلبہ یونین کے انتخابات کا فوری اعلان نہ کرنے پر بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کیا جائے گا۔

علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلبہ نے دھمکی دی ہے کہ مقررہ تواریخ پر طلبہ یونین کے انتخابات کا فوری اعلان نہ کرنے پر بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کیا جائے گا۔

اے ایم یو میں 2018ء سے انتخابات نہیں کئے گئے۔ جانب حسان اسٹوڈنٹ لیڈر نے کہا کہ وائس چانسلر انتخابات منعقد نہ کرواتے ہوئے طلبہ کے حقوق کی پامالی کررہے ہیں۔

انتخابات منعقد ہوئے 4 سال گذر گئے ہیں۔ ہم نے اِس بارے میں کچھ نہیں کہا، کیونکہ اِس دوران وباء پھیلی ہوئی تھی لیکن اب ہم انتخابات منعقد کرنے میں کوئی تاخیر قبول نہیں کریں گے۔

اے ایم یو پراکٹر وسیم علی نے کہا کہ انتخابات منعقد کرنے میں تاخیر کی وجہ کووڈ۔ 19 کی وباء رہی۔ اب صورتحال بہتر ہوئی ہے، حالات بتدریج پٹری پر واپس ہورہے ہیں اور طلبہ یونین کے انتخابات جلد منعقد کئے جائیں گے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button