دہلی

پاکستان سے ہندوستانی قیدیوں کی جلد رہائی کا مطالبہ

ہندوستان اور پاکستان 2008 کے معاہدہ کی رو سے ہرسال یکم جنوری اور یکم جولائی کو سیویلین قیدیوں اور مچھیروں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان نے اتوار کے دن پاکستان سے مطالبہ کیاکہ وہ 631 ہندوستانی ماہی گیروں اور2 سیویلین قیدیوں کو رہا کرکے ہندوستان بھیج دے۔ یہ لوگ جیل کی سزا پوری کرچکے ہیں اور ان کی شہریت کی توثیق ہوچکی ہے۔

متعلقہ خبریں
دوہری مہارت کے کھلاڑی
شاہ رخ خان کی فلم جوان ستمبر میں ریلیز ہوگی
رمضان میں ہند۔ پاک مچھیروں کی رہائی کا مطالبہ
اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر ہندوستان کی پاکستان پر تنقید
پاکستان کو 1.2 بلین امریکی ڈالر کا اگلاقرض ملنے کی راہ ہموار

اسلام آباد سے یہ بھی کہاگیا کہ وہ مابقی 30مچھیروں اور 22 سیویلین قیدیوں تک قونصلر رسائی دے جو پاکستان کی تحویل میں ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان 2008 کے معاہدہ کی رو سے ہرسال یکم جنوری اور یکم جولائی کو سیویلین قیدیوں اور مچھیروں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

 وزارتِ خارجہ ہند نے کہا کہ ہندوستان نے ہندوستان میں فی الحال قید339 پاکستانی سیویلین قیدیوں اور 95پاکستانی ماہی گیروں کی فہرست پاکستان کو دی ہے۔