انڈرویر خریدنے دہلی گیا تھا‘ جھارکھنڈ کے رکن اسمبلی کے بیان پر تنازعہ

جھار کھنڈ میں تیز سیاسی تبدیلیوں کے درمیان چیف منسٹر ہیمنت سورین کو ان کے بھائی و رکن اسمبلی بسنت سورین کے متنازعہ بیان پر ایک نئی مشکل میں پڑگئے ہیں۔

رانچی: جھار کھنڈ میں تیز سیاسی تبدیلیوں کے درمیان چیف منسٹر ہیمنت سورین کو ان کے بھائی و رکن اسمبلی بسنت سورین کے متنازعہ بیان پر ایک نئی مشکل میں پڑگئے ہیں۔

بسنت سورین‘ دُمکا کے رکن اسمبلی ہیں جو دو لڑکیوں کی عصمت ریزی اور قتل پر کھول رہا ہے۔ بسنت سورین نے دہلی کے دورے سے واپسی کے بعد لڑکیوں کے خاندانوں سے ملاقات کی۔

بسنت سورین نے ان کے دورہ دہلی کی وجوہات پر سوال پر میڈیا سے کہا کہ ان کے زیر جامہ لباس ختم ہوگئے تھے۔ بسنت سورین نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میرے زیر جامہ لباس ختم ہوگئے تھے چنانچہ یہ خریدنے کے لئے دہلی گیا۔

میں نے وہاں یہ حاصل کئے۔ ایک ویڈیو کلپ میں بسنت سورین نے اعتراف کیا کہ ریاست میں کچھ سیاسی بے چینی ہے مگر زور دیکر کہا کہ اب صورتحال مستحکم ہے۔ اپوزیشن نے اس تبصرے پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نیشی کانت دوبے نے ٹویٹر پر جھار کھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے رکن اسمبلی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں اور قبائلیوں کے لیڈر شیبو سورین کے فرزند زیر جامہ لباس خریدنے کے لئے دہلی جاتے ہیں۔ بی جے پی کے ایم پی نے کہا کہ اس لئے ایم ایل اے نے متاثرہ لڑکیوں کے خاندانوں سے ملاقات نہیں کی۔

دیگر کئی افراد نے سوشیل میڈیا پر غیر مناسب ریمارک پر رکن اسمبلی کی مذمت کی۔واضح رہے کہ چیف منسٹر نے بی جے پی پر ان کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا الزام لگایا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button