اودے پور احمدآباد ریلوے لائن پر پل کو دھماکہ سے اڑا دینے کی کوشش

چند نامعلوم افراد نے اودے پور۔ احمدآباد ریلوے لائن پر ایک پل کودھماکہ سے اڑادینے کی کوشش کی۔

جئے پور: چند نامعلوم افراد نے اودے پور۔ احمدآباد ریلوے لائن پر ایک پل کودھماکہ سے اڑادینے کی کوشش کی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے صرف13 دن پہلے اس ریلوے لائن کا افتتاح کیاتھا۔ ذرائع نے بتایاکہ یہ واقعہ ہفتہ کی رات پیش آیا۔پل کودھماکہ سے اڑادینے اورریلوے ٹریک کوتباہ کردینے کی سازش رچی گئی تھی۔

مقامی عوام نے یہاں ایک بڑے دھماکہ کی آوازسنی۔ اس مقام پردھماکواشیاء بھی پائی گئیں۔ دھماکہ کی وجہ سے ریلوے ٹریک پردراڑیں پڑگئیں۔

دھماکہ سے 4 گھنٹے پہلے ایک ٹرین اس ٹریک پر سے گزری تھی۔اس واقعہ کے بعد احمد آباد سے اودے پورجانے والی ٹرین کو ڈنگرپورپر روک دیاگیا۔

ضلع کلکٹر تاراچند مینا نے بتایاکہ پل کو ڈیٹونیٹرس کی مدد سے دھماکہ سے اڑادینے کی سازش رچی گئی تھی۔ ملزمین کو جلد ہی گرفتارکرلیاجائے گا۔

چیف منسٹر اشوک گہلوت نے ڈائرکٹر جنرل پولیس اومیش مشرا کوتفصیلی تحقیقات کی ہدایت دی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button