انٹرٹینمنٹ

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی کی تاریخ طئے

اب تک راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کی منگنی کے حوالے سے کئی افواہیں گشت کررہی تھیں لیکن اب اس  جوڑے کی منگنی کی تاریخ طئے ہوچکی ہے۔ لیکن یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کہاں منگنی کرنے والے ہیں۔

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنی منگنی اور شادی کو لیکر مسلسل سرخیوں میں رہتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ عام آدمی پارٹی( عاپ) لیڈر راگھو چڈھا سے منگنی کرنے والی ہیں۔

متعلقہ خبریں
جھانوی کپور بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں
شادی شدہ خاتون از خود خلع نہیں لے سکتی
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
Love Marriage پر جھڑپ، 3 نوجوان ہلاک
یوم عاشقان کے دن محبت کی سزا۔ جانئے یہ سنسنی خیز راز

اب تک راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کی منگنی کے حوالے سے کئی افواہیں گشت کررہی تھیں لیکن اب اس  جوڑے کی منگنی کی تاریخ طئے ہوچکی ہے۔ لیکن یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کہاں منگنی کرنے والے ہیں۔

جوڑے کے قریبی ذرائع نے بتایاکہ راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا ہفتہ یعنی 13 مئی کو منگنی کرنے والے ہیں۔ ان کی منگنی دہلی میں ہوگی، جس میں خاندان اور دستوں سمیت دیگر 150 مہمانوں کی شرکت کی اطلاع ہے۔

تاہم راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تاریخ ابھی تک طئے نہیں ہوئی لےکن کہا جارہا ہے کہ دونوں اس سال کے آخر میں شادی کرسکتے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا اکثر ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ حال ہی میں یہ دونوں انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کا میاچ دیکھنے کیلئے موہالی کے اسٹیڈیم پہنچے تھے۔

اس دوران اسٹیڈیم پہنچنے والے شائقین نے راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کی ایک جھلک دیکھ کر اپنے جوش کا اظہار کیا تھا۔ اسی دوران اسٹیڈیم میں ان دونوں کی ایک تصویر بھی سامنے آئی ہے۔ تصویر میں پرینیتی چوپڑا راگھو چڈھا کے کندھے پر سر رکھے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ ان کی یہ تصویر وائرل ہوگئی جسے شائقین نے بیحد پسند کیا۔