بیوی بچے مسلمان ہوجانے پر ایک گجراتی کا اقدام خودکشی

پولیس نے سہیل شیخ اور اس کے 4  ارکان خاندان کے خلاف خودکشی کے لئے مجبور کرنے کے الزام میں کیس درج کرلیا۔ ان پرالزام ہے کہ انہوں نے ہریش سولنکی کی بیوی اور بچوں کی ”برین واشنگ“ کی کہ وہ مسلمان ہوجائیں۔

پالن پور: گجرات کے ضلع بناس کنٹھہ کے ایک شخص نے خودکشی کی کوشش کی۔ کہا جاتاہے کہ وہ اس کی بیوی اور 2 بچوں کے مسلمان ہوجانے اور علیحدہ رہنے سے مایوس تھا۔ پولیس نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔

پولیس نے سہیل شیخ اور اس کے 4  ارکان خاندان کے خلاف خودکشی کے لئے مجبور کرنے کے الزام میں کیس درج کرلیا۔ ان پرالزام ہے کہ انہوں نے ہریش سولنکی کی بیوی اور بچوں کی ”برین واشنگ“ کی کہ وہ مسلمان ہوجائیں۔

پولیس نے 2 ملزمین کو پیر کے دن گرفتار کرلیا۔ سولنکی نے مبینہ طورپر زہر پی لیا۔ وہ فی الحال پالن پور کے ایک خانگی دواخانہ میں زیرعلاج ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

سولنکی کے پاس جو نوٹ ملا اس میں اس نے سہیل شیخ فیملی کو اس کی ذہنی حالت اور خودکشی کا انتہائی اقدام کرنے کے لئے موردِ الزام ٹھہرایا۔ سولنکی کے بھائی راجیش نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ ملزمین نے سولنکی کی بیوی اور بچوں کو برین واشنگ کرکے مسلمان بنادیا۔

ابتدا میں سولنکی کی لڑکی کی ملاقات کالج میں اعجاز شیخ سے ہوئی تھی۔ ان دونوں کی دوستی پر جب ارکان خاندان نے اعتراض کیا تو وہ زور دینے لگی تھی کہ وہ اعجاز کے ساتھ ہی رہے گی۔ بعدازاں ماں اور بھائی بھی اس کی تائید کرنے لگے اور تینوں گھر میں نماز پڑھنے لگے۔

مشترکہ خاندان میں اعتراض ہوا تو یہ تینوں سہیل شیخ کی فیملی کی مدد سے الگ رہنے لگے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button