شمالی بھارت

بیوی کا قتل کروانے کا الزام انٹلی جنس آفیسر گرفتار

احمد آباد میں مدھیہ پردیش کے انٹلی جنس بیورو کے ایک آفیسر کو سازش رچانے اور اس کی اہلیہ کو ہلاک کرنے کا کنٹراکٹ دینے کے الزام پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

احمد آباد: احمد آباد میں مدھیہ پردیش کے انٹلی جنس بیورو کے ایک آفیسر کو سازش رچانے اور اس کی اہلیہ کو ہلاک کرنے کا کنٹراکٹ دینے کے الزام پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

احمد آباد پولیس نے قتل کا کنٹراکٹ میں ملوث دیگر دو افراد کو بھی گرفتار کرلیا۔آفیسر کی رادھا کرشنا دودھیلا ساکن تلنگانہ کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔

وہ‘ مدھیہ پردیش میں تعینات تھا۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس بی یو جڈیجا نے کہا کہ مقامی کرائم برانچ کی ٹیم نے تلنگانہ کے رادھا کرشنا دودھیلا کو احمد آباد میں گزشتہ ہفتہ مبینہ طور پر کنٹراکٹ دینے اوراپنی اہلیہ کا قتل کروانے پر گرفتار کیا۔

دودھیلا کو ہفتہ کی شام احمد آباد لاکر گرفتار کیا گیا۔وہ‘ انٹلی جنس بیورو میں خدمت انجام دے رہا تھا۔وہ‘ گزشتہ دس سال سے مدھیہ پردیش میں تعینات تھا۔

پولیس نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ ویجل پور میں رہائشی علاقہ میں ایک خاتون کی لاش دستیاب ہوئی۔پولیس نے ابتدا میں حادثاتی موت کا کیس درج کیا مگر پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ یہ ایک قتل تھا۔جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی۔