بی جے پی لیڈر سونالی پھوگٹ کی موت، ہوٹل مالک سمیت 2 گرفتار

پولیس اس معاملے میں پھوگٹ کے پرسنل سکریٹری سدھیر سانگوان اور واسی کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔ دونوں 22 اگست کو بی جے پی لیڈر (42) کے ساتھ گوا پہنچے تھے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اداکارہ کو سنتھیٹک منشیات ملا کر مشروب دیا تھا۔

پنجی: گوا پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما اور اداکارہ سونالی پھوگٹ کی موت کے سلسلے میں ہفتہ کو کرلیز ریستوران کے مالک ایڈون نونس اور منشیات کے اسمگلر دتا پرساد گاؤنکر کو حراست میں لے لیا۔

پولیس اس معاملے میں پھوگٹ کے پرسنل سکریٹری سدھیر سانگوان اور واسی کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔ دونوں 22 اگست کو بی جے پی لیڈر (42) کے ساتھ گوا پہنچے تھے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اداکارہ کو سنتھیٹک منشیات ملا کر مشروب دیا تھا۔

پولیس نے شمالی گوا کے انجونا میں ریستوران کی پہلی منزل کو بھی سیل کر دیا۔ ہریانہ کے حصار کی رہنے والی پھوگٹ کی نعش کو انجونا کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں بھیج دیا گیا۔

قبل ازیں یہ اطلاع ملی تھی کہ بی جے پی لیڈر کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی لیکن پوسٹ مارٹم میں ان کے جسم پر زخم کے نشانات پائے گئے تھے۔ گوا کے چیف منسٹر پرمود ساونت نے مجرموں کو جلد سے جلد سزا دلانے کا یقین دلایا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button