شمالی بھارت

بی جے پی 2024 میں برسراقتدار نہیں آئے گی: لالو پرساد یادو

لالوپرساد پیر کے دن سنگاپور جارہے ہیں جہاں وہ گردہ کی پیوندکاری کرائیں گے۔ دہلی میں اتوار کے دن ان کی ملاقات کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ہوگی۔ اس ملاقات میں چیف منسٹر بہار نتیش کمار ان کے ساتھ ہوں گے۔

پٹنہ: راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے قومی صدر لالو پرساد یادو نے آج کہا کہ 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں بہار سے بی جے پی کا صفایا ہوجائے گا۔ انہوں نے پٹنہ ایرپورٹ پر میڈیاسے کہا کہ ہم 2024 میں بی جے پی کا صفایا کردیں گے۔ دہلی میں علاج کرارہے لالو پرساد یادو گزشتہ ماہ پٹنہ آئے تھے۔

وہ پیر کے دن سنگاپور جارہے ہیں جہاں وہ گردہ کی پیوندکاری کرائیں گے۔ دہلی میں اتوار کے دن  ان کی ملاقات کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ہوگی۔ اس ملاقات میں چیف منسٹر بہار نتیش کمار ان کے ساتھ ہوں گے۔

 دونوں قائدین 2024 میں بی جے پی سے ٹکر لینے اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی کوششوں سے سونیا گاندھی کو واقف کرائیں گے۔ سونیا گاندھی سے ان کی یہ ملاقات ان کے بنگلہ پر 6 بجے شام ہوگی۔