تلنگانہ

50 ہزار سرکاری مخلوعہ جائیدادوں کیلئے 61 لاکھ درخواستیں

ٹی ایس پی ایس سی کے ذریعہ 2014 سے 50,000 ملازمتوں پر تقررات کے لئے تقریباً 61 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں۔

حیدرآباد: ٹی ایس پی ایس سی کے ذریعہ 2014 سے 50,000 ملازمتوں پر تقررات کے لئے تقریباً 61 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں۔

متعلقہ خبریں
اردو الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کی مالی اعانت کیلئے درخواستیں مطلوب
یکم اپریل سے انٹرمیڈیٹ کلاسس نہیں ہوں گی
مودی حکومت نے آر ٹی آئی قانون کو کمزور کرنے کی مسلسل کوششیں کی ہیں: کانگریس
پالی سیٹ کا اعلامیہ جاری درخواستوں کی وصولی کا آغاز
تلنگانہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرس کے تقررات، اعلامیہ جاری۔اہل افراد سے درخواستیں مطلوب

مجموعی طور پر 54,020 ملازمتوں کے لئے ٹی ایس پی ایس سی نے 2014 سے اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے لئے کمیشن کو 61,01,237 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ آر ٹی آئی کارکن کریم انصاری کے ذریعہ دائر کی گئی درخوست پر یہ جواب دیا گیا۔

سال 2022 میں مختلف محکموں میں مختلف عہدوں کے لئے 17,134 جائیدادوں کو مخلوعہ قرار دیا گیا تھا جن کے لئے درخواست داخل کرنے والے امیدواروں کی تعداد 8,22,786 ہے۔ 2014 سے اب تک سب سے زیادہ جائیدادوں کا اعلان سال 2017 میں کیا گیا تھا۔

مخلوعہ جائیدادوں کی تعداد 26,444 تھی اور تمام جائیدادیں پر نہیں کی گئیں۔ جملہ 25,414 پر تقررات کے گئے جبکہ درخواست دینے والے امیدواروں کی تعداد 15,60,768 تھی۔ کریم نے کہا، شاید یہ اس وقت کی حکمران جماعت کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کو خوش کرنے کے ارادے سے کیا گیا ہے کیونکہ سال 2018 میں الیکشن ہونے والے تھے۔

اسی رفتار کو جاری رکھنے کے لئے حکومت نے سال 2018 میں 4,227 جائیدادوں کی نشاندہی کی اور درخواستیں طلب کیں۔ ان جائیدادوں کے لئے درخواست دینے والے امیدواروں کی تعداد 19,65,357 تھی۔

اس سال کے دوران اعلان کردہ 4,227 جائیدادوں میں سے 3,620 کو پُرکیا گیا۔بعد کے سالوں میں یعنی؛ 2019، 2020، 2021 میں اعلان کردہ اور پر کی گئی جائیدادوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔

2019 میں، 41 جائیدادوں کے لئے 18,204 امیدواروں نے درخواست دی۔ 2020 میں، تقریباً 115 جائیدادوں کے لئے، 33,374 نے درخواست دی اور 2021 میں یہ بالترتیب 127 اور 5,888 جائیدادوں تھیں۔ سال 2015 میں، ٹی ایس پی ایس سی نے مختلف محکموں میں 2,986 جائیدادوں کا اعلان کیا ہے۔

اس کے لئے 2,98,911 امیدواروں نے درخواست دی ہے۔ تمام جائیدادوں پُر ہو چکی ہیں۔ ہر 100 امیدواروں کے لئے جنہوں نے درخواست دی ہے صرف ایک امیدوار کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

سال 2016 میں 2,818 جائیدادوں کا اعلان کیا گیا تھا جس کے لئے 1,09,307 نے درخواست دی تھی۔ درخواست دینے والے امیدواروں کی تعداد میں پر ہوئی جائیدادوں کا فیصد 2.57 ہے۔ کریم نے کہا کہ 2014 سے اب تک 53,892 جائیدادوں کو نوٹیفائی کیا گیاہے اور اب تک صرف 35,121 جائیدادوں میں پُر کی گئی ہیں۔