توہین رسالت ؐکیخلاف سخت  قوانین ضروری:مولانا جواد نقوی

مولانا نقوی نے حکومت سے مذہب کی توہین کے معاملے میں سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مذہبی رواداری برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا کہ چند شر پسند عناصر چاہتے ہیں کہ ہندوستان کے جمہوری اقدار اور مذہبی رواداری تباہ ہوجائے۔

لکھنو: لکھنو میں واقع مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے پیغمبر اسلام ؐکے خلاف بی جے پی کے معطل شدہ رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی جانب سے کیئے گئے ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے مرکز سے مطالبہ کیا کہ وہ اشتعال انگیز سرگرمیوں اور تقاریر پر روک لگانے کے لئے موجودہ قوانین کو مزید سخت بنائے۔

 جس سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچتی اور مذہبی  توہین ہوتی ہے۔ مولانا نقوی نے حکومت سے مذہب کی توہین کے معاملے میں سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مذہبی رواداری برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا کہ چند شر پسند عناصر چاہتے ہیں کہ ہندوستان کے جمہوری اقدار اور مذہبی رواداری تباہ ہوجائے۔ اس طرح کے افراد ہر جگہ موجود ہیں۔

 وہ‘ مذہبی جذبات بھڑکاتے ہوئے ملک کے اتحاد کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ ان کی حرکت سیاسی مفادات کے لئے ہے اگر ہندوستانی حکومت توہین رسالت روکنے کے لئے موجودہ قوانین کو سخت نہیں بناتی تو اس سے طویل مدتی بنیادوں پر ملک کو نقصان پہنچے گا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button