تلنگانہ

ورنگل میں سوپر اسپشالیٹی اسپتال کے تعمیری کام تیزی سے جاری

وزیر صحت ہریش راؤ نے اس اسپتال کو ڈیڑھ سال کے اندر تعمیر کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے لیکن تعمیری کاموں کو دیکھنے سے ایسا لگتا ہے کہ یہ مقررہ نشانہ سے قبل ہی مکمل کرلیا جائے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ورنگل شہر میں 1200 کروڑ روپے کی لاگت سے سوپر اسپشالیٹی اسپتال کے تعمیری کام تیزی سے جاری ہیں۔ 24 منزلہ اس اسپتال کی تعمیر کے لئے سینکڑوں مزدور دن رات کام کررہے ہیں یہاں تک کہ اتوار اور دیگر تعطیلات کے باوجود اسپتال کے تعمیری کام جنگی خطوط پر جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں
وزیر جوپلی کرشنا راو نے ایک شخص کو اسپتال پہنچایا
ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں یو پی آئی پیمنٹ کی حد بڑھا دی گئی
عزیزوں کی توہم پرستی سے مریض کی حالت بگڑی (توہم پرستی کا ایک ویڈیو)
ریشبھ پنت کو جلد ہی ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا امکان

وزیر صحت ہریش راؤ نے اس اسپتال کو ڈیڑھ سال کے اندر تعمیر کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے لیکن تعمیری کاموں کو دیکھنے سے ایسا لگتا ہے کہ یہ مقررہ نشانہ سے قبل ہی مکمل کرلیا جائے گا۔

 ورنگل میں پہلے سے ایم جی ایم سرکاری اسپتال موجود ہے لیکن اس اسپتال سے ورنگل ہی نہیں بلکہ ریاست کے کئی اضلاع کے مریض رجوع ہوتے ہیں۔ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ایم جی ایم اسپتال ناکافی ہورہا تھا جس کے پیش نظر حکومت نے ورنگل کی قدیم جیل کو دوسری جگہ منتقل کرتے ہوئے اس مقام پر ملٹی سوپر اسپشالیٹی اسپتال تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔

 اور جون 2021 میں چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو نے اسپتال کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا تھا تاکہ حیدرآباد کے بعد ورنگل کو تلنگانہ کا ہیلت سٹی بنایا جائے۔

چار ماہ قبل وزیراعلی چندرشیکھرراو نے اس اسپتال کے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا تھا اس دوران انہوں نے عمارت کے ڈیزائن میں بعض تبدیلیاں لانے کا مشورہ دیا تھا۔ڈیزائن میں تبدیلیاں لانے کے بعد دوبارہ کاموں کا آغاز ہواہے۔