خاتون جج کی تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، 20 لاکھ کا مطالبہ

ایک صدمہ انگیز کیس میں نامعلوم اشرار نے خاتون جج کی تصاویر میں اُلٹ پھیر کرتے ہوئے اس سے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ اسے اور اس کے خاندان والوں کی تذلیل کی جائے گی۔

جئے پور: ایک صدمہ انگیز کیس میں نامعلوم اشرار نے خاتون جج کی تصاویر میں اُلٹ پھیر کرتے ہوئے اس سے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ اسے اور اس کے خاندان والوں کی تذلیل کی جائے گی۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔ خاتون جج نے جئے پور کے صدر پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کی ہے۔

اپنی شکایت میں اس نے الزام عائد کیا کہ تصاویر کو سوشل میڈیا سے حاصل کرنے کے بعد اس میں ردوبدل کیاگیا اور اس کو فحش انداز میں پیش کیا اور اسے خاتون جج کو ایک لفافہ کے ذریعہ عدالت کو بھیج دیاگیا۔

بلیک میلر نے ایک پارسل کورٹ روم کو 3 تبدیل شدہ تصاویر بھیجیں‘ بعد میں اس نے یہی تصاویر اس کے سرکاری قیام گاہ کو بھی بھیج دیا۔ دونوں پارسلوں میں دھمکی آمیز مکتوب تھے جن کے ذریعہ 20 لاکھ روپے طلب کئے گئے۔

خاتون جج نے اپنی شکایت میں کہا کہ اس کی اسٹینو نے عدالت کو 7 فروری کے دن پارسل لایا جس میں کچھ مٹھائیاں اور لفافہ بھی تھا جس میں تین تصاویر کو ایڈٹ کیاگیا تھا۔ ایک تصویر میں کراس کا نشان لگایا ہوا تھا اور کچھ فحش ریمارکس اس پر تحریر کئے ہوئے تھے۔ اس پر اس کے شوہر کا فون نمبر بھی تھا۔

27 اکتوبر کو ایسا ہی پارسل اس کی قیام گاہ کو بھیجا گیا۔ خاتون جج نے شکایت میں کہاکہ کچھ لوگ اس کا تعاقب کررہے ہیں اور اس کی روزانہ پروگرام کی اطلاع حاصل کرلی گئی تھی۔

راجیندر چودھری صدر راجستھان جوڈیشیئری آفیسر اسوسی ایشن نے بتایا کہ ہم اس معاملہ پر سخت کارروائی کا مطالبہ ہائی کورٹ انتظامیہ اور ڈی جی پی سے کرتے ہیں۔ یہاں یہ تذکرہ ضروری ہے کہ اس سے قبل بھی 2021 میں بُندی ضلع میں ججس کو دھمکیاں دی گئی تھی‘ اور سنگین نتائج کا بھی انتباہ دیا تھا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button