سوشیل میڈیاشمالی بھارت

خاتون پولیس ملازمین نے عصمت ریزی کے ملزم کا مکان منہدم کردیا

مدھیہ پردیش میں خاتون پولیس ملازمین کے ایک گروپ نے عصمت ریزی کے ایک ملزم کے مکان کو بلڈوزروں کے ذریعہ منہدم کردیا۔

بھوپال: مدھیہ پردیش میں خاتون پولیس ملازمین کے ایک گروپ نے عصمت ریزی کے ایک ملزم کے مکان کو بلڈوزروں کے ذریعہ منہدم کردیا۔ بی جے پی زیر اقتدار ریاستوں میں بلڈوزر کے ذریعہ انصاف کے سلسلہ میں یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔

متعلقہ خبریں
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
حکومت، اہم بلوں کو بلڈوز کرنا چاہتی ہے: کانگریس
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج
آزاد امیدواروں سے بات چیت کی ضرورت نہیں:کمل ناتھ

ٹیم کی قیادت کرنے والے عہدیدار نے کہا کہ یہ ایک گھناؤنا جرم ہے اور پولیس ملازمین نے اچھا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی حرکتوں پر سزا دینا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ ریاستی دارالحکومت بھوپال سے تقریبا ڈھائی سو کیلو میٹر دور دموہ میں ایک کمسن لڑکی عصمت ریزی کی گئی تھی۔

اس کیس میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ چوتھا ملزم کوشل کشور چوبے مفرور ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے ایک مقبوضہ اراضی پر غیرقانونی طور پر ایک مکان تعمیر کیا تھا۔

پولیس نے اس مکان کو منہدم کردیا ہے۔ رانیہہ کی اسٹیشن آفیسر پرشیتا کماری نے کہا کہ نابالغ کی اجتماعی عصمت ریزی کیس میں یہ شخص مفرور ہے۔

کوشل کشور نے مقبوضہ اراضی پر ایک مکان تعمیر کیا تھا۔ خاتون عہدیداروں پر مشتمل ایک گروپ نے بلڈوزر چلاتے ہوئے اس کے مکان کو منہدم کردیا۔ انہوں نے اچھا کام کیا ہے اور ایسی کاروائیاں جاری رہنی چاہئے۔