شمالی بھارت

راکیش ٹکیت، یاترا میں حصہ نہیں لیں گے

بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے پیر کے دن کہا کہ وہ کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا میں حصہ نہیں لیں گے، جو 3 جنوری کو اترپردیش میں داخل ہونے والی ہے۔

میرٹھ: بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے پیر کے دن کہا کہ وہ کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا میں حصہ نہیں لیں گے، جو 3 جنوری کو اترپردیش میں داخل ہونے والی ہے۔

متعلقہ خبریں
راہول کی سیکیوریٹی میں چوک 3 پولیس عہدیدار معطل
اگر سب کچھ ٹھیک ہے تو امیت شاہ جموں تا لال چوک یاترا نکالیں: راہول گاندھی
راہول گاندھی کو بلیٹ پروف گاڑی میں خانہ بل گیسٹ ہاؤز لے جایا گیا
جنتادل یو صدر للن سنگھ کا ملیکارجن کھرگے کو مکتوب
بھارت جوڑو یاترا سے بی جے پی کے کئی ارکان پارلیمنٹ پریشان: پون کھیرا

انھوں نے کہا کہ بھارتیہ کسان یونین کے ورکرس راہول گاندھی کی یاترا میں حصہ لینے کے لیے آزاد ہیں، لیکن ضلع صدور سے اوپر کے درجہ کے عہدیدار حصہ نہیں لیں گے۔ بھارت جوڑو یاترا 3 جنوری کی دوپہر اترپردیش کے غازی آباد میں داخل ہوگی۔

وہ رات میں باغپت کے موضع ماوی کلاں میں توقف کرے گی۔ وہ 4 جنوری کو شاملی سے گزر کر 5 جنوری کی شام ہریانہ میں داخل ہوگی۔ راکیش ٹکیت نے کہا کہ میں حصہ نہیں لے رہا ہوں، لیکن ہم کسی کو بھی روک نہیں رہے ہیں۔ بی کے یو کے جو ورکرس یاترا میں حصہ لینا چاہیں لے سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہماری تنظیم غیرسیاسی ہے۔ ہماری تنظیم میں مختلف نظریات کے حامل لوگ موجود ہیں۔ میں تو یاترا میں نہیں جارہا ہوں، لیکن ہماری طرف سے کوئی فرد یا کاشتکاروں کی کوئی تنظیم ہوگی جو یاترا میں حصہ لے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہم حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرچکے ہیں۔

ہمارا احتجاج چھتیس گڑھ میں جاری ہے، جہاں کانگریس کی حکومت ہے۔ یہ پوچھنے پر کہ آیا انہیں بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کے لیے کوئی دعوت نامہ ملا ہے، تو انہوں نے جواب دیا کہ ہاں کانگریس قائدین مجھے بلا رہے ہیں۔ میں ان سے ان کی زرعی پالیسیوں کے بارے میں بات چیت کرنا چاہتا ہوں۔ میں ان سے 9 جنوری کو ہریانہ میں بات چیت کروں گا۔