شمالی بھارت

زہریلی شراب المیہ: قائدین خواتین اور بچوں کے حلف نامے پیش کریں

نیرج کمار نے کہا کہ جو لوگ بہار میں شراب بندی قانون واپس لینے کے حامی ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنے گھر کی خواتین اور بچوں کے حلف نامے داخل کریں، حکومت ِ بہار اس قانون کو واپس لینے کے لیے تیار ہے۔

بہار: سارن زہریلی شراب المیہ پر تنقیدوں کا سامنا کررہے جنتا دل یو کے ایم ایل سی اور ترجمانِ اعلیٰ نیرج کمار نے کہا کہ حکومت ِ بہار، ریاست میں شراب بندی قانون کو واپس لینے تیار ہے بشرطیکہ اس کا مطالبہ کرنے والے اپنے گھر کی خواتین اور بچوں کے حلف نامے داخل کریں۔

نیرج کمار نے کہا کہ جو لوگ بہار میں شراب بندی قانون واپس لینے کے حامی ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنے گھر کی خواتین اور بچوں کے حلف نامے داخل کریں، حکومت ِ بہار اس قانون کو واپس لینے کے لیے تیار ہے۔

انھوں نے کہا کہ 2016ء میں جب بہار میں شراب بندی نافذ کی گئی تھی تو بی جے پی قائدین نے اس کی حمایت کی تھی۔ اب وہ لوگ اُلجھن میں ہیں اور متضاد بیانات دے رہے ہیں۔

ان میں سے بعض لوگ بشمول ایک مرکزی وزیر نظرثانی چاہتے ہیں، جب کہ بعض قائدین شراب بندی قانون کے حامی ہیں۔ بعض اسے واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ میں اُن سے کہنا چاہتا ہوں کہ پہلے کوئی متفقہ فیصلہ کریں اور پھر عوام کے سامنے اسے پیش کریں۔