کھیل

وزیراعظم نے اومیش یادو کو خط لکھا

وزیراعظم نے اومیش یادو کے نام ایک خط لکھا۔ انہوں نے کہاکہ باپ کا سایہ اور اس کا پیار زندگی کی مضبوط بنیاد ہے۔ تلک یادو جی نے خاندان میں اپنی مختلف ذمہ داریوں کو کامیابی سے نبھایا۔ ان کی قربانی اور لگن نے اب تک کرکٹ کی دنیا میں آپ کے سفر میں بڑا کردار ادا کیاہے۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستانی فاسٹ بولر امیش یادو کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاہے۔ وزیراعظم نے اومیش یادو کے نام ایک خط لکھا۔ انہوں نے کہاکہ باپ کا سایہ اور اس کا پیار زندگی کی مضبوط بنیاد ہے۔

متعلقہ خبریں
میں نے والد کے کہنے پر کبھی تمباکو اور الکحل کی تشہیر نہیں کی:تنڈولکر
عمران ملک پر بیان بازی، عرفان پٹھان کا پاکستانی بولر کو منہ توڑجواب
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
اڈانی مسئلہ پر کانگریس سے وضاحت کامطالبہ، سرمایہ کاری کے دعوؤں پر شک و شبہات
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح

تلک یادو جی نے خاندان میں اپنی مختلف ذمہ داریوں کو کامیابی سے نبھایا۔ ان کی قربانی اور لگن نے اب تک کرکٹ کی دنیا میں آپ کے سفر میں بڑا کردار ادا کیاہے۔ مودی نے کہاکہ وہ ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے رہے، آپ نے اپنی زندگی میں جو بھی فیصلے کیے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

 اس کے علاوہ وزیر اعظم نے خط میں اومیش کے والد کے جانے کی وجہ سے ہونے والے درد کے بارے میں بھی بات کی ہے۔ 35 سالہ اومیش یادو نے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بھیجے گئے اس خط کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیاہے۔

اومیش نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم مودی کے خط کو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ’میرے والد کے انتقال پر آپ کے تعزیتی پیغام کیلئے عزت مآب وزیر اعظم کا شکریہ، یہ میرے اور میرے خاندان کیلئے بہت معنی رکھتاہے۔ واصح رہے کہ اندور ٹسٹ میں اومیش یادو کی کارکردگی زبردست رہی۔

 انہوں نے میچ کی پہلی اننگز میں 12 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ تاہم آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹسٹ میں ہندوستانی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔