تلنگانہ

وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی حیدرآباد واپس

ڈاوس کے عالمی معاشی فورم کے اجلاس میں تلنگانہ کیلئے 40,232کروڑروپئے کی بھاری سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے بعد وزیراعلی ریونت ریڈی حیدرآباد واپس ہوگئے۔

حیدرآباد: ڈاوس کے عالمی معاشی فورم کے اجلاس میں تلنگانہ کیلئے 40,232کروڑروپئے کی بھاری سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے بعد وزیراعلی ریونت ریڈی حیدرآباد واپس ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ کابینہ کا اجلاس
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
پالمورو۔ رنگاریڈی اریگشن پروجیکٹ کاموں کا جائزہ اجلاس
چیف منسٹر نے الوال میں ایلی ویٹیڈ کار یڈور پروجیکٹ کا سنگ بنیادرکھا

پیر کی صبح ریاستی وزرا، عہدیداروں نے ان کا بیگم پیٹ ایرپورٹ پراستقبال کیا۔

ڈاوس کے گذشتہ سال کے اجلاس میں یہ تلگو ریاست صرف19,900کروڑروپئے کی ہی سرمایہ کاری کے لئے ترغیب دینے میں کامیاب رہی تھی تاہم اس مرتبہ بھاری سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں وزیراعلی کامیاب رہے۔

تلنگانہ میں تقریبا دس سال بعد کانگریس کی حکومت کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ وزیراعلی ریونت ریڈی نے بیرونی ملک کا کامیاب دورہ کیا ہے۔