سنگاپور میں لالوپرساد کے گردہ کی کامیاب پیوندکاری

سنگاپور میں پیر کے دن آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کے گردہ کی کامیاب پیوندکاری ہوئی۔ ان کے لڑکے اور ڈپٹی چیف منسٹر بہار تیجسوی یادو نے یہ بات بتائی۔

پٹنہ: سنگاپور میں پیر کے دن آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کے گردہ کی کامیاب پیوندکاری ہوئی۔ ان کے لڑکے اور ڈپٹی چیف منسٹر بہار تیجسوی یادو نے یہ بات بتائی۔

تیجسوی یادو نے جو گزشتہ چند دن سے اپنے علیل باپ کے ساتھ سنگاپور میں موجود ہیں‘ خوشی ظاہر کی کہ لالو پرساد یادو اور روہنی آچاریہ دونوں سرجری کے بعد ٹھیک ہیں۔

روہنی آچاریہ‘ تیجسوی یادو کی بڑی بہن ہیں جنہوں نے اپنے 74 سالہ باپ کو گردہ کا عطیہ دیا ہے۔ تیجسوی یادو نے دواخانہ میں لالو پرساد یادو کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ کامیاب کڈی ٹرانسپلانٹ آپریشن کے بعد پاپا کو آپریشن تھیٹر سے آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

ڈونر میری بڑی بہن روہنی آچاریہ اور پاپا دونوں ٹھیک ہیں۔ ان سبھی کا شکریہ جنہوں نے ہمارے لئے دعائیں کیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ چارہ اسکام کیسس میں جیل کاٹ چکے سابق چیف منسٹر بہار لالو پرساد یادو طبی بنیاد پر ضمانت پر رہا ہیں۔ بہار کے کئی حصوں میں افسانوی قائد اور ان کی لڑکی کے لئے دعائیں کی گئیں۔

باپ کو گردہ دینے کے جرأت مندانہ فیصلہ پر بیٹی کی بڑی ستائش ہورہی ہے۔ پٹنہ کے مندروں میں ہون سے لے کر مہامرتنجے جاپ تک ہوا۔ سوشلسٹ قائد لالو پرساد یادو مذہبی رجحان رکھتے ہیں۔ پٹنہ ہائی کورٹ کے قریب ایک مشہور درگاہ میں آر جے ڈی حامیوں نے رکن قانون سازکونسل قاری شعیب کی قیادت میں آر جے ڈی سربراہ کی صحت یابی کے لئے دعا مانگی۔

سیکولرازم پر ڈٹے رہنے کے لئے لالو یادو کی بڑی تعریف ہوتی ہے۔ آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ نے پارٹی ہیڈکوارٹرس پٹنہ میں کہا کہ اوپر والے سے دعا ہے کہ ہمارے قومی قائد کو لمبی عمرملے اور تمام والدین کو روہنی جیسی بیٹی ملے۔

40 سالہ روہنی آچاریہ کی شادی سنگاپور میں مقیم ایک سافٹ ویر پروفیشنل سے ہوئی۔ باپ کو گردہ دینے پر ہر طرف ان کی تعریف ہورہی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button