شمالی بھارت

سونیا گاندھی اور راہول کا رائے پور آمد پر شاندار خیرمقدم

پارٹی کے سہ روزہ 85 ویں پلینری سیشن میں شرکت کے لئے جو آج صبح یہاں شروع ہوا‘ کانگریس قائدین سونیا گاندھی اور راہول گاندھی جمعہ کی دوپہر چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور پہنچے۔

رائے پور: پارٹی کے سہ روزہ 85 ویں پلینری سیشن میں شرکت کے لئے جو آج صبح یہاں شروع ہوا‘ کانگریس قائدین سونیا گاندھی اور راہول گاندھی جمعہ کی دوپہر چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور پہنچے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
رام مندر افتتاح میں سونیاگاندھی کی شرکت کا مناسب وقت پر فیصلہ
الیکٹورل بانڈس اسکیم، جبری وصولی ریاکٹ: راہول گاندھی (ویڈیو)
راہول گاندھی، بی جے پی کو کڑی ٹکر دینے کسی اور حلقہ کا رخ کریں: ڈی راجہ
مودی کے رام راج میں دلتوں کو نوکری نہیں ملتی: راہول گاندھی

قبائلی لوک فنکاروں نے جنہوں نے رنگارنگ لباس پہن رکھے تھے‘ رائے پور میں سوامی ویویکانند ایرپورٹ پر سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کا شاندار استقبال کیا۔ پس منظر میں ڈھول کی تھاپ سنائی دے رہی تھی۔

فنکاروں نے دونوں قائدین کا خیرمقدم کرنے قبائلی رقص کیا۔ راہول گاندھی اور سونیا گاندھی 2:30 بجے کے بعد خصوصی طیارہ سے یہاں پہنچے۔

چھتیس گڑھ کے چیف منسٹر بھوپیش بگھیل‘ راجستھان کے ان کے ہم منصب اشوک گہلوت‘ چیف منسٹر ہماچل پردیش سکھویندر سنگھ سکھو‘ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال‘ کانگریس کی چھتیس گڑھ انچارج کماری شیلجہ‘ صدر پردیش کانگریس موہن مرکم اور دیگر پارٹی قائدین نے ایرپورٹ پر راہول اور سونیا گاندھی کا خیرمقدم کیا۔

دونوں قائدین وہاں سے پلینری سیشن کے مقام راج اتسو استھل نوارائے پور روانہ ہوئے جو ایرپورٹ سے تقریباً 12 کیلو میٹر دور واقع ہے۔ ان کے قافلہ کے پیچھے کانگریس پارٹی قائدین اور ورکرس کی گاڑیوں کی طویل قطار تھی۔ ایرپورٹ کے سامنے سڑک پر ایک بڑا اسٹیج بنایا گیا تھا جہاں پر پارٹی ورکرس کی بڑی تعداد اپنے دونوں قائدین کے خیرمقدم کے لئے موجود تھی۔ ورکرس ڈی جے موسیقی پر رقص کررہے تھے۔

راستہ میں جگہ جگہ خیرمقدمی اسٹیج بنائے گئے تھے۔ ایرپورٹ سے جلسہ گاہ جانے والی روٹ پر سینئر کانگریس قائدین کے ہورڈنگس لگے تھے۔ پلینری سیشن 24 تا 26 فروری منعقد ہورہا ہے۔

ایرپورٹ پر پی ٹی آئی سے بات چیت میں ریاستی وزیر صحت ٹی ایس سنگھ دیو نے زوردے کر کہا کہ پلینری سیشن جاریہ سال کے اسمبلی الیکشن سے قبل پارٹی ورکرس میں توانائی بھردے گا اور انہیں متحرک کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ایسا کوئی ایونٹ ہوتا ہے تو انرجی اوپر سے نیچے تک منتقل ہوتی ہے۔ کانگریس کیڈر جب متحرک ہوجائے گا اور پورے جوش و جذبہ کے ساتھ عوام تک پہنچے گا تو یہی وہ چیز ہوگی جو ہم عوام سے چاہتے ہیں۔