شمالی بھارت

شاہی عیدگاہ متھرا میں ہنومان چالیسہ کی دھمکی

شاہی عیدگاہ مسجد کے اندر 6 دسمبر کو ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کرنے کی ہندو تنظیم کی دھمکی کو ناکام کرنے کے لئے متھرا سٹی مجسٹریٹ نے تنظیم کے 16 افراد کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔

متھرا (اترپردیش): شاہی عیدگاہ مسجد کے اندر 6 دسمبر کو ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کرنے کی ہندو تنظیم کی دھمکی کو ناکام کرنے کے لئے متھرا سٹی مجسٹریٹ نے تنظیم کے 16 افراد کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔

متھرا کے ایس ایس پی (سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس) مرتنڈ پرکاش سنگھ نے کہا کہ تنظیم نے کوئی اجازرت نہیں لی ہے اور 2 افراد کے خلاف کیسس درج ہوچکے ہیں۔

گزشتہ ماہ اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا (اے بی ایچ ایم) نے اس کے قائدین اور حامیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ 6 دسمبر کو ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کرنے مسجد پہنچیں جو کرشن جنم بھومی سے متصل ہے۔

صدر اے بی ایچ ایم راجیہ شری بوس چودھری نے کہا کہ 6 دسمبر کو دن میں 12 اور 12:30 بجے کے درمیان ہنومان چالیسہ کا پرامن پاٹھ ہوگا۔

گووند نگر پولیس اسٹیشن کے ایچ ایس او سنجے کمار پانڈے نے بتایا کہ تقریباً 16 افراد کو نوٹس کے ذریعہ باؤنڈ(پابند) کردیا گیا۔ درکار شوریٹی بانڈ جنہوں نے پر نہیں کیا ان کے خلاف سٹی مجسٹریٹ نے قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے ہیں۔