عتیق احمد کے شوٹر عبدالقوی کی تصویر جاری
اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں راجو پال قتل معاملہ اور شہ زور لیڈر عتیق احمد کے نزیک عبدالقوی کا فوٹو کوشامبی پولیس نے جاری کیا ہے۔

کوشامبی:اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں راجو پال قتل معاملہ اور شہ زور لیڈر عتیق احمد کے نزیک عبدالقوی کا فوٹو کوشامبی پولیس نے جاری کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کوشامبی کے سرائے عاقل علاقے کے بھکھندا گاؤں باشندہ عبدالقوی پر پہلے سے 25ہزار روپئے کے انعام کا اعلان تھا۔ اس کے بعد یہ رقم بڑھا کر 50ہزار روپئے کر دی گئی۔
پولیس کو اس کی تلاش لمبے عرصے سے ہے۔ کوشامبی پولیس نے اس کی تصویر اتوار کو جاری کی ہے۔جانچ ایجنسیوں کو مل رہے ان۔پٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ گجرات کی جیل میں بند شہ زور لیڈر عتیق احمد کئی واردات میں اپنے پرانے معتمد شوٹر کی مدد لیتا ہے۔
عتیق کے ایک ایسے ہی شوٹر عبد القوی لمبے وقت سے فرار ہے۔ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) ایم ایل اے راجوپال کی 2005 میں قتل کے بعد سے عبدالقوی پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔
واردات کے بعد سی بی آئی نے عدالت کی ہدایت پر راجو پال قتل واردات کی نئے سرے سے جانچ کے بعد 10افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا تو اس میں عبدالقوی کا بھی نام شامل تھا۔