عرسِ خواجہؒ، دہلی میں جلوس، کئی مقامات پر ٹرافک جام

مشہور صوفی بزرگ اجمیر شریف کے حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے 811ویں عرس مبارک سے متعلق ایک جلوس کی وجہ سے جنوبی اور وسطی دہلی میں آج ٹرافک میں زبردست خلل دیکھا گیا۔

نئی دہلی: مشہور صوفی بزرگ اجمیر شریف کے حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے 811ویں عرس مبارک سے متعلق ایک جلوس کی وجہ سے جنوبی اور وسطی دہلی میں آج ٹرافک میں زبردست خلل دیکھا گیا۔

یہ جلوس اتوار سے تین روز تک نکالا جاتا رہے گا۔ دہلی پولیس نے اس کی اجازت دے دی ہے۔

اتوار کے روز جلوس کا آغاز جامع مسجد چوک سے ہوا اور یہ مٹیا محل، چتلی قبر، تراہا بیرام خان، دہلی گیٹ، آئی ٹی او، پرگتی میدان، مٹکا شاہ بابا، پرانا قلعہ، سندر نگر اور اوبرائے ہوٹل سے ہوتا ہوا درگاہ حضرت نظام الدینؒ پہنچا۔

جلوس کی وجہ سے کئی جگہ ٹرافک جام ہوگئی۔ پولیس نے اس راستہ پر گاڑیوں کا رخ موڑ دیا تھا اور مسافروں کو مختلف سڑکیں اختیار کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ آئندہ دو دن بھی ٹرافک میں خلل پڑنے کا اندیشہ ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button