علاج میں تاخیر کے باعث5 سالہ لڑکا فوت

خاتون کو خاندان کے دیگر 2 ارکان کے ساتھ سرکاری ہاسپٹل کے باہر دکھایا گیا ہے جب بچہ کی لاش کی شناخت رشی پنڈرے کی حیثیت سے کی گئی۔

بھوپال: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ظاہر ہوا ہے جس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ ایک خاتون اپنے 5 سالہ بچہ کی لاش کے ساتھ رو رہی ہے جو مدھیہ پردیش جلپور کے ایک ہاسپٹل میں فوت ہوگیا۔

خاتون کو خاندان کے دیگر 2 ارکان کے ساتھ سرکاری ہاسپٹل کے باہر دکھایا گیا ہے جب بچہ کی لاش کی شناخت رشی پنڈرے کی حیثیت سے کی گئی۔

خاندان کے ارکان نے الزام عائد کیا کہ لڑکا اِس لئے فوت ہوگیا کہ بروقت اُس کا علاج نہیں کیا گیا۔ متوفی لڑکے کا ماموں پون بگڑکاڈے نے الزام عائد کیا کہ اُس کے بھانجہ کو جب سرکاری ہاسپٹل لے جایا گیا تھا تو وہاں کوئی ڈاکٹر یا ذمہ دار عملہ نہیں تھا۔

تاہم انتظامیہ نے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ لڑکا اُس وقت ہاسپٹل لانے سے قبل ہی فوت ہوگیا تھا اور انتظامیہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر لوکیش نے لڑکے کا معائنہ کیا اور اُسے مردہ قرار دیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button