لکھنؤ کی لیوانہ ہوٹل میں آتشزدگی، بچاؤ کام جاری

بہت سے بڑے کاروباری ادارے اس ہوٹل کے قریب واقع ہیں۔ آگ لگنے سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز اور پولیس نے فوری طور پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔

لکھنؤ: اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے حضرت گنج علاقے میں واقع ہوٹل لیوانہ میں پیر کی صبح آگ لگ گئی۔ پولیس کے مطابق شہر کے حضرت گنج تھانہ علاقہ میں مہاتما گاندھی مارگ پر واقع ہوٹل لیوانہ میں علی الصبح آگ لگ گئی۔ اس میں کسی جانی نقصان کے بارے میں فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔

بہت سے بڑے کاروباری ادارے اس ہوٹل کے قریب واقع ہیں۔ آگ لگنے سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز اور پولیس نے فوری طور پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔

پولیس نے ہوٹل کے اندر پھنسے تقریباً 18 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button