دہلی

عدالتوں میں فائرنگ واقعات دہلی ہائی کورٹ کو تجاویز مطلوب

حالیہ واقعہ جس میں ایک معطل کردہ وکیل نے ساکیت کی عدالت میں ایک خاتون پر گولی چلاکر زخمی کیا کے بعد چیف جسٹس ستیش چندرا شرما کی زیرصدارت ایک ڈیویژن بنچ نے مفاد وابستگان سے کہا کہ اندرونِ دو ہفتہ اجلاس منعقد کریں۔

نئی دہلی: دہلی کی عدالتوں میں سلسلہ وار فائرنگ کے واقعات میں سکیت عدالت میں حالیہ فائرنگ واقعہ کا اضافہ ہونے پر عدالتوں کو جانے والوں میں خوف پیدا ہونے کے پیش نظر دہلی ہائی کورٹ نے دارالحکومت کی عدالتوں میں سیکوریٹی سخت کرنے کے اقدامات کے لیے سینئر پولیس عہدیداروں اور بار اسوسی ایشنوں سے تجاویز طلب کیں۔

متعلقہ خبریں
راشن کارڈ کا پتا کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا: ہائی کورٹ
تقررات میں مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن، جامعہ ملیہ اسلامیہ کو نوٹس
جج کے خلاف ٹوئیٹ، دہلی ہائیکورٹ سے اگنی ہوتری رجوع ہوں گے
ای ڈی صرف منی لانڈرنگ کیس کی جانچ کرسکتا ہے: دہلی ہائیکورٹ
سابق بی جے پی رکن اسمبلی سینگر کو عبوری ضمانت منظور

حالیہ واقعہ جس میں ایک معطل کردہ وکیل نے ساکیت کی عدالت میں ایک خاتون پر گولی چلاکر زخمی کیا کے بعد چیف جسٹس ستیش چندرا شرما کی زیرصدارت ایک ڈیویژن بنچ نے مفاد وابستگان سے کہا کہ اندرونِ دو ہفتہ اجلاس منعقد کریں۔

بنچ میں جسٹس سبرا منیم پرساد بھی شامل تھے، جو ایک درخواست کی سماعت کررہی تھی، جس میں ٹرائیل عدالتوں میں سخت سیکوریٹی اقدامات کی گزارش کی گئی تھی۔

روہنی عدالت میں ایسے ہی واقعہ کے بعد 2021ء میں عدالت نے اپنے طور پر کارروائی کی تھی۔

حکومت ِ دہلی کی پیروی کرتے ہوئے اسٹانڈنگ قونصل سنتوش کمار ترپاٹھی نے ادّعا پیش کیا تھا کہ پولیس ایسے معاملات میں انتہائی معاون ہے اور حیرت انگیز کام کررہی ہے اور کہا کہ پولیس مزید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے اقدامات روبعمل لارہی ہے۔