شمالی بھارت

مدھیہ پردیش میں گربا پروگرام میں ناشائستہ تبصرہ پرتصادم

مدھیہ پردیش کے علاقے اگر۔ملوا میں گربا پروگرام میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔ دونوں گروپوں کے افراد نے لاٹھیوں سے ایک دوسرے پر حملہ کیا جبکہ خواتین اور بزرگ شہری بچنے کے لئے دوڑ پڑے۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے علاقے اگر۔ملوا میں گربا پروگرام میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔ دونوں گروپوں کے افراد نے لاٹھیوں سے ایک دوسرے پر حملہ کیا جبکہ خواتین اور بزرگ شہری بچنے کے لئے دوڑ پڑے۔

اگر ضلع کے ایک موضع میں ایک مندر کے احاطے میں یہ واقع پیش آیا۔ موضع کے افراد پوجا کے لئے اکھٹا ہوئے تھے جس کے بعد خواتین کے گروپ نے گربا کا مظاہرہ کیا رقص کے پروگرام کے دوران دو گروپوں کے درمیان مبینہ طور پر گربا مظاہرہ پیش کرنے والی خواتین پر ناشائستہ تبصروں پر تصادم پھوٹ پڑا۔

دونوں گروپوں کے ایک دوسرے پر حملے کی وجہ سے تہوار کے پروگرام کا مقام ایک جنگ کے میدان کا مانند بن گیا حتی کے تصادم کے دوران خواتین اور بزرگ شہریوں کو مار پیٹ کی گئی۔پولیس نے کہا کہ ایک گانے پر رقص کے پروگرام کے نتیجہ میں جھگڑا ہوا دونوں گروپوں کی شکایات درج کی گئیں اور چند افراد کو تحویل میں لیا گیا ہے۔

مارپیٹ کے لئے لاٹھیوں کا استعمال کیا گیا اور ویڈیوس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔اس معاملہ میں 3 تا 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ دوسرے واقع میں اجین میں ہندوں نے مبینہ طور پر 3 مسلمان نوجوانوں کو ایک گربا پنڈال میں داخل ہونے پر مارپیٹ کی۔ سابق میں ریاست کے مختلف حصوں سے اس نوعیت کے واقعات کی اطلاعات دی جاچکی ہیں۔