سوشیل میڈیا

ویڈیو: کار مالک نے 6 سالہ بچے کو لات مارا

اس حملے میں بچے کو ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ آئی۔ اس معاملے میں پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن کمیشن نے ابھی تک بچے پر حملہ کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی ہے۔

کننور: کیرالہ کے کننور ضلع کے تھلاسری میں جمعرات کی شام ایک کار پر جھکنے پر کار مالک نے ایک چھ سالہ لڑکے کو لات مار ی اور اس کی پٹائی کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ پونیامپلم کے رہائشی شہاب کے غیر انسانی حملے کے بعد چھ سالہ گنیش زمین پر گر گیا۔

https://twitter.com/MdFasahathullah/status/1588455083930718210

موصولہ اطلاعات کے مطابق شہاب نے بچے کو اپنی گاڑی پر جھکے ہوئے دیکھ کر بچے کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا اور واقعہ کے فوراً بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ اس حملے میں بچے کو ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ آئی۔ اس معاملے میں پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن کمیشن نے ابھی تک بچے پر حملہ کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی ہے۔

جس بچے کو لات ماری گئی ہے وہ راجستھان کا رہنے والا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق راجستھانی خاندان اپنے بچوں کے ساتھ نوکری کی تلاش میں کیرالہ آیا ہے۔