حیدرآباد

شاد نگر اور محبوب نگر اسٹیشنوں پر ٹرینوں کو روکنے پر زور: مرکزی وزیر کشن ریڈی

مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے آج کہا کہ تلنگانہ میں ریلویز کے ترقیاتی کام سرعت کے ساتھ جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں جب سے وزیر اعظم نریندر مودی نے اقتدار حاصل کیا ہے تب سے تلنگانہ میں ریلویز کے انفراسٹرکچر کی تخلیق کا عمل سرگرمی کے ساتھ جاری ہے۔

حیدرآباد : مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے آج کہا کہ تلنگانہ میں ریلویز کے ترقیاتی کام سرعت کے ساتھ جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں جب سے وزیر اعظم نریندر مودی نے اقتدار حاصل کیا ہے تب سے تلنگانہ میں ریلویز کے انفراسٹرکچر کی تخلیق کا عمل سرگرمی کے ساتھ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
بی آر ایس۔ بی ایس پی اتحاد پارٹیوں کی مرضی: کشن ریڈی
وزیر اعظم مودی کی دو روزہ دورے پر تلنگانہ آمد
لوک سبھا الیکشن: ضابطہ اخلاق بہت جلد نافذ ہوگا: مرکزی وزیر کشن ریڈی
انڈیا بلاک کا شیرازہ بکھرنے کے قریب: کشن ریڈی

مجبوب نگر اور شاد نگر ریلوے اسٹیشنوں پر ٹرینوں کے توقف کے تناظر میں وزیر ریلوے ایشوینی ویشنو کو موسومہ اپنے مکتوب میں کشن ریڈی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جاریہ سال 8 اپریل کو ریاست کا دورہ کرچکے ہیں۔

اپنے دورہ کے دوران وزیر اعظم سکندر آباد-محبوب نگر کے درمیان 85 کیلو میٹر طویل برقی ڈبل لائٹ ریل پراجکٹ کو عوام کے نام معنون کرچکے ہیں۔

اس پروجیکٹ پر 1410 کروڑ روپئے خرچ ہوئے ہیں۔ انہوں نے وزیر ریلوے کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ یشونت پور- حضرت نظام الدین سمپرک کرانتی اکسپریس کاچی گوڑہ سے روانہ ہوتی ہے اور کرنول میں ہی توقف کرتی ہے۔ اس 200 کیلو میٹر طویل فاصلہ کے درمیان اس ٹرین کا کوئی اسٹاپ نہیں ہے۔

انہوں نے وزیر ریلوے پر زور دیا ہے کہ وہ درمیان میں مجبوب نگر اسٹیشن پر سمپرک کرانتی اکسپریس کے توقف کی اجازت دیں۔ کشن ریڈی نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ مجبوب نگر اسٹیشن پر اس ٹرین کو روکنے سے بنگلورو اور دہلی جیسے دور دراز مقامات کا سفر کرنے والے لوگوں کو ٹرینیں پکڑنے کیلئے حیدرآباد جانے کی زحمت سے نجات مل سکتی ہے۔

وزیرریلوے سے چنگل پٹو- کاچی گوڑہ اکسپریس ٹرین کو شادنگر اسٹیشن پر ٹہرانے کے احکام جاری کرانے کی اپیل کی۔ شاد نگر ریلوے اسٹیشن پر چنگل پٹو- کاچی گوڑہ اکسپریس روکنے سے حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں بالخصوص تماپور‘ کتور‘ بورکلا اور دیگر مقامات کے عدم کیلئے سہولت رہے گی۔