ایشیاء

افغانستان میں لڑکیوں کو پانچویں جماعت تک تعلیم کی اجازت

لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق افغان وزارتِ تعلیم نے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے تحت اسکولز اور دیگر تعلیمی مراکز میں لڑکیاں پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھ سکتی ہیں۔

کابل: عالمی دباؤ کی وجہ سے افغانستان میں لڑکیوں کو پانچویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنے کی اجازت مل گئی۔افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت تعلیم سے جاری اعلامیے میں لڑکیوں کو پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
چین نے طالبان کے سفیر کے کاغذات تقرر قبول کرلئے
دہلی کی عدالتوں میں لا انٹرنس کو شلوار قمیص پہننے کی اجازت
میری تعلیم بھی سرکاری اسکول میں ہوئی: ریونت ریڈی
افغانستان کے خلاف شکست تکلیف دہ: بٹلر
اجئے جڈیجہ، ورلڈکپ کیلئے افغان ٹیم کے مشیر مقرر

لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق افغان وزارتِ تعلیم نے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے تحت اسکولز اور دیگر تعلیمی مراکز میں لڑکیاں پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھ سکتی ہیں۔

وزارت برائے تعلیمی مراکز نے افغانستان کے اسکولوں، مدارس اور تعلیمی مراکز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پانچویں جماعت تک لڑکیوں کے لیے اسکول و تعلیمی مراکز کھول دیے جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ طالبان حکام نے لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی لگائی تھی جس کے بعد کئی صوبوں میں لڑکیوں کے پرائمری اسکول بھی بند کر دیے گئے تھے۔

اس پابندی کے بعد متعدد شہروں میں خواتین نے اس فیصلے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کیا، جبکہ دنیا بھر میں طالبان کے اس عمل پر تنقید کی گئی۔