حیدرآباد

امیدواروں میں بی فارمس کی تقسیم،پرچہ نامزدگیوں کی خانہ پری کے وقت محتاط رہیں: کے سی آر

کے سی آر نے پارٹی امیدواروں میں بی فارمس بھی تقسیم کئے اور انہوں نے کہا کہ فی الحال51 بی فارمس تیار ہیں، مابقی امیدواروں میں اندرون2یوم بی فارمس تقسیم کئے جائیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) ایک بار پھر ریاست میں برسراقتدار آئے گی۔ اتوار کے روز یہاں پارٹی امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے بی آر ایس کے سربراہ نے امیدواروں کو انتخابی مہم سے متعلق ہدایات دیں۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
شعبہ لائف سائنسس کیلئے50 ہزار گریجویٹس کو ہنر مند بنانے کا ہدف: سریدھر بابو

 اور بی آر ایس کے تمام امیدواروں کو ہدایت دی کہ وہ  احتیاط سے پرچہ نامزدگیوں کی خانہ پری کریں تاکہ آئندہ قانونی پیچیدگیوں سے بچاجاسکے۔ کے سی آر نے پارٹی امیدواروں میں بی فارمس بھی تقسیم کئے اور انہوں نے کہا کہ فی الحال51 بی فارمس تیار ہیں، مابقی امیدواروں میں اندرون2یوم بی فارمس تقسیم کئے جائیں گے۔

صحت کے مسائل سے15 دنوں تک انتخابی سرگرمیوں سے دور رہنے کے بعد کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ چند ناگزیر وجوہات کے سبب پارٹی نے چند حلقوں میں امیدواروں کو تبدیل کردیا ہے۔

انہوں نے ٹکٹ سے محروم پارٹی قائدین کو مشورہ دیا کہ  مایوس نہ ہوں بلکہ آنے والے دنوں میں پارٹی، انہیں بہتر مواقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے امیدواروں کو ہدایت دی کہ ناراض قائدین کو منانے کیلئے مساعی انجام دیں اور ان قائدین کو انتخابی مہم میں شراکت دار بنائیں۔

ناراض قائدین کی ناراضگی دور کرنا امیدواروں کی ذمہ داری رہے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن جماعتیں بی آر ایس کے امکانات کو نقصان پہونچانے کی سازشیں کررہی ہیں۔

 بی آر ایس سربراہ کے سی آر جنہوں نے پارٹی امیدواروں کے ساتھ لنچ کیا، ضلع سدی پیٹ کے حسنا آباد حلقہ کے لئے روانہ ہو گئے جہاں وہ پارٹی کا انتخابی منشور جاری کریں گے۔ کے سی آر، حسنا آباد سے پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

آئندہ تین دنوں تک کے سی آر مختلف حلقہ جات میں پارٹی کی انتخابی مہم میں مصروف رہیں گے۔ حکمراں جماعت بی آر ایس نے پہلے ہی 119 کے منجملہ115 اسمبلی حلقوں سے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا تھا۔ مابقی حلقوں سے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان عنقریب کیا جائے گا۔