تلنگانہ

بل ادانہ کرنے پر مکمل کالونی کی بجلی سپلائی منقطع کردی گئی

بجلی کا بل ادانہ کرنے پر مکمل کالونی کی بجلی کی سپلائی منقطع کردی گئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے مدن پلی دیہات میں کل شب پیش آیا۔

حیدرآباد: بجلی کا بل ادانہ کرنے پر مکمل کالونی کی بجلی کی سپلائی منقطع کردی گئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے مدن پلی دیہات میں کل شب پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
ورنگل میں بی آر ایس کو بڑا جھٹکہ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم

تفصیلات کے مطابق مدن پلی گاوں کے دلت واڑہ کے رہنے والے بعض غریب افراد جھونپڑیوں میں رہتے ہوئے زندگی بسرکررہے ہیں۔

اسی دوران بجلی کابل ادانہ کرنے پر کسی بھی قسم کی پیشگی اطلاع کے بغیر ان کی بجلی کی سپلائی کل رات اچانک منعقطع کردی گئی جس کی وجہ سے ان کو رات اپنے ارکان خاندان کے ساتھ تاریکی میں گذارنے پر مجبور ہونا پڑا۔

ان افراد نے محکمہ بجلی کے عہدیداروں کی اس اچانک کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بجلی کا بل ادانہ کرنے پر اس طرح بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ان کی بجلی کی سپلائی کو منقطع کردینا مناسب نہیں ہے۔