شمالی بھارت

پٹنہ میں فلائٹ میں حالت ِ نشہ میں دو مسافر گرفتار

پٹنہ میں پیر کے دن دہلی سے آنے والے انڈیگو کے ایک طیارے پر سوار دو مسافرین کو حالت نشہ میں سفر کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پٹنہ: پٹنہ میں پیر کے دن دہلی سے آنے والے انڈیگو کے ایک طیارے پر سوار دو مسافرین کو حالت نشہ میں سفر کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
انڈیگو کا کولکتہ سے سری نگر جموں براہ راست پروازوں کا اعلان
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار
بھائی کے سامنے بہن کی عصمت ریزی، ملزمین گرفتار
دہلی ایرپورٹ پر انڈیگو طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ

ملزمین کی نتیش کمار اور روہیت کمار کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے طیارے کے اندر موجود مارشل نے ان پر نگاہ رکھی پائلیٹس نے پٹنہ اے ٹی سی کو واقع کے بارے میں مطلع کیا اور یہ اطلاع ایرپورٹ میں سی آئی ایس ایف کے عہدیداروں تک پہنچائی گئی۔

جب طیارہ اترا تو سی آئی ایف کے عہدیداروں نے انہیں پکڑکر پٹنہ پولیس کے حوالے کردیا۔ ایر لائن کے ایک منیجر کی جانب سے ایر پورٹ پولیس اسٹیشن میں کی گئی شکایت کی بنیاد پر ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ایرپورٹ پولیس اسٹیشن، پٹنہ کے ایس ایچ او ونود پیٹر نے کہا کہ ہم نے پٹنہ آنے والے طیارے میں حالت نشہ میں سفر کرنے پر دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے یہ طیارہ اتوار کے دن صبح 10 بجے پٹنہ ایر پورٹ پر اترا تھا۔ ی

ہ مسافرین مبینہ طور پر حالت نشہ میں تھے ایر ہوسٹس نے ان کے حالت نشہ میں ہونے کا پتہ چلایا اور پائلیٹس کو واقعہ کے بارے میں مطلاع کیا یہ مسافرین سامان رکھنے کے بعد نشستوں پر سوگئے جب فلائٹ پٹنہ ایر پورٹ پہنچی تو سی آئی ایس ایف کے عہدیداروں نے انہیں پکڑکر ہمارے حوالے کیا۔

انڈیگو ایر لائن نے واقعہ پر ایک بیان میں کہا کہ دہلی سے پٹنہ جانے والے طیارے میں رونما ہوئے واقعہ کے بارے میں حکام کے ساتھ تحقیقات کی جارہی ہے۔ ہم یہ واضح کرنا چاہیں گے کے طیارے میں کوئی جھگڑا نہیں ہوا جس کی سوشل میڈیا کے چند گوشوں میں رپورٹ دی جارہی ہے۔