پٹنہ میں پولیس سب انسپکٹر کی پٹائی

یہ واقعہ دیگھا پولیس اسٹیشن کے حدود میں اتوار کی شام پیش آیا سب انسپکٹررگھویندرا نارائن سنگھ ایک مطلوب مجرم اوپیندرا رائے کی تصدیق کے لئے رام جی چک علاقے گیاتھا۔

پٹنہ۔: بہار میں نومقررہ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی)آرایس بھاٹیہ کا ہر پولیس جوان کے لئے مجرمین کا پیچھا کرنے اور کیسس حل کرنے کا گرومنترا پٹنہ کے رام جی چک میں ایک پولیس سب انسپکٹر کیلئے اس وقت مہنگا ثابت ہوا جب 7 تا 8 افراد پر مشتمل ایک گروپ نے مار پیٹ کی۔

یہ واقعہ دیگھا پولیس اسٹیشن کے حدود میں اتوار کی شام پیش آیا سب انسپکٹررگھویندرا نارائن سنگھ ایک مطلوب مجرم اوپیندرا رائے کی تصدیق کے لئے رام جی چک علاقے گیاتھا۔

ملزم مفرور ہے حالانکہ ایک طویل عرصہ قبل ایک وارنٹ جاری کیاگیا تھا۔ سنگھ نے رام جی چک علاقہ پہنچ کر مقامی افراد کی مدد سے اوپیندرا رائے کے مکان کامعائنہ کیا جب وہ مکان پہنچ کر اس کے ارکان خاندان سے اتا پتہ کے بارے میں دریافت کیا تو مکان میں موجود7 تا 8 افراد نے حملہ کردیا۔

ان افراد نے بہیمانہ طور پر سب انسپکٹرکو مارپیٹ کی اور موبائل فون نیز چشمہ بھی توڑ دیا۔ سنگھ نے مکان سے باہر نکل کر اپنی بائیک اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی مگر انھوں نے چابیاں چھین لیں۔

ملزمین نے سنگھ کا قریب ایک کیلو میٹر تک پیچھا کیا۔ مقامی افراد نے دیگھا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سے ربط پیدا کرنے میں سب انسپکٹر کی مدد کی۔

سنگھ نے پولیس کو دیئے گئے ایک بیان میں کہا کہ بیٹو رائے ایک خطرناک مجرم ہے اور اس کے خلاف متعدد کیسس درج ہے جن میں قتل کے کیسس بھی شامل ہیں دیگھا پولیس اسٹیشن کے ایک تحقیقاتی آفیسر نے کہا کہ ہم نے ملزمین کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی ہے اور اوپندرا رائے کے باپ کو گرفتار کرلیا۔ دیگر ملزمین کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button