شمالی بھارت

چوری کے ملزم کی بے رحمی سے پٹائی، وارث خان معطل

اترپردیش کے ضلع بدایوں کے کوتوالی بسولی علاقے میں داروغہ پر چوری کے ملزم کو پولیس چوکی لاکر تھرڈ ڈگری دینے کا الزام لگاہے۔

بدایوں: اترپردیش کے ضلع بدایوں کے کوتوالی بسولی علاقے میں داروغہ پر چوری کے ملزم کو پولیس چوکی لاکر تھرڈ ڈگری دینے کا الزام لگاہے۔ پولیس نے ملزم کی بے رحمی سے پٹائی کی جس سے اس کی حالت بگڑ گئی۔

ایس پی سدھارتھ ورما نے بتایا کہ بسولی تھانہ علاقے کے گاؤں سنگرام پور باشندہ تنویر کی پولیس کے ذریعہ پٹائی کرنے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ سرکل افسر بسولی کی رپورٹ کی بنیاد پر داروغہ وارث خان کو معطل کر دیا گیا ہے۔

معاملے کی جانچ ایس پی سطح پر بھی کرائی جائےگی۔ جانچ میں خاطی پائے جانے پر داروغہ کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے 60ہزار روپئے کے رشوت کے الزام میں بے بنیاد قرار دیا ہے۔

موصول اطلاع کے مطابق بسولی کوتوالی علاقے کے گاؤں سنگرام پور کا ہے۔ متاثر تنویر کی بیوی گلشن نے بتایا کہ چوری کے الزام میں پولیس اس کے شوہر کو پکڑ کر چوکی لے گئی جبکہ وہ بے قصور تھا۔

پولیس چوکی میں داروغہ وارث خان نے اس کی بے رحمی سے پٹائی کی جس سے اس کی حالت بگڑ گئی۔ اس کو رہا کرنے کے عوض میں 60ہزار روپئے کے رشوت بھی لئے گئے۔