چیف منسٹر گجرات بھوپیندر پٹیل کی حلف برداری

بی جے پی قائد بھوپیندرپٹیل نے پیر کے دن گاندھی نگر میں چیف منسٹر گجرات کی حیثیت سے متواتر دوسری میعاد کے لئے حلف لیا۔

گاندھی نگر: بی جے پی قائد بھوپیندرپٹیل نے پیر کے دن گاندھی نگر میں چیف منسٹر گجرات کی حیثیت سے متواتر دوسری میعاد کے لئے حلف لیا۔

تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی‘ مرکزی وزرا ور بی جے پی زیراقتدار ریاستوں کے چیف منسٹرس نے شرکت کی۔ 16 دیگر وزرا بشمول 8 کابینی وزرا نے بھی حلف لیا۔

11 سابق وزرا کو پھر شامل کیا گیا ہے۔ گورنر آچاریہ دیورتھ نے نئی سکریٹریٹ کے قریب ہیلی پیاڈ گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب میں بھوپیندر پٹیل کو ریاست کے 18 ویں چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف دلایا۔

کابینی وزرا میں کانودیسائی‘ رشی کیش پٹیل‘ راگھوجی پٹیل‘ بلونت سنہہ راجپوت‘ کنورجی بوالیہ‘ ملوبیرا‘ کوبیر دنڈوراور بھانوبین بباریہ شامل ہیں۔

ہرش سنگھوی اور جگدیش وشواکرما نے آزادانہ چارج والے مملکتی وزرا کی حیثیت سے حلف لیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button