شمالی بھارت

کولکتہ کے الوبیڑیا میونسپلٹی کے ایک گڑھے سے 17 نو زائیدہ بچے برآمد

الوبیریا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 31 کے بنیتلا خان پاڑہ میں ایک گڑھے سے برآمد ہوئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق میونسپلٹی کا صفائی عملہ گاؤں میں جا کر کوڑا کرکٹ کو ہٹا کر صفائی کررہا تھا کہ اسی دوران اس گڑھے سے 17بچوں کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

کلکتہ: الوبیڑیا میونسپلٹی کے علاقے میں ایک کوڑے دان سے 17بچے برآمد ہوئے ہیں ۔منگل کو یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد ہوڑہ کے الوبیریا میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے۔

الوبیریا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 31 کے بنیتلا خان پاڑہ میں ایک گڑھے سے برآمد ہوئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق میونسپلٹی کا صفائی عملہ گاؤں میں جا کر کوڑا کرکٹ کو ہٹا کر صفائی کررہا تھا کہ اسی دوران اس گڑھے سے 17بچوں کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ان17 جنینوں میں سے 10 لڑکیاں اور 7 لڑکے ہیں۔ جنین کی شناخت نہیں ہو سکی۔

الوبریا ٹاؤن کے علاقے میں ڈیڑھ کلومیٹر کے اندر تقریباً 30 پرائیوٹ اسپتال ہیں۔ مقامی لوگوں کو خدشہ ہے کہ اسقاط حمل کے بعد جنین کو اس جگہ لاکر پھینکا گیا ہے۔ ان جنینوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے الوبیڑیا اسپتال کے مردہ خانے میں بھیج دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ چیف ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نیتی چندر منڈل نے کہا کہ معاملے کو بہت سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے۔ اس بات کی جانچ کی جارہی ہے کہ آیا یہ واقعہ ولوبیریا کے کسی پرائیویٹ اسپتال سے متعلق ہے یا نہیں۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ اس معاملے پر ضروری کارروائی کی جائے گی۔

الوبیڑیا میونسپلٹی کے وائس چیئرمین انعام الرحمن نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میونسپل ایریا میں کئی پرائیویٹ ہسپتال ہیں۔ کسی نے یہ بے ایمانی کی۔ ہم پہلے ہی انکوائری کمیٹی بنا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ پرائیوٹ اسپتال کے حکام کو اگلے پیر کو طلب کیا گیا ہے۔