مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 13 نومبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 13 نومبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 13 نومبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1002۔ برطانیہ کے بادشاہ ایتھل ریڈ (دوئم) نے ملک میں مقیم تمام ڈینش لوگوں کو مارنے کا فرمان جاری کیا۔

1511برطانیہ کے بادشاہ ہنری ہشتم یوروپی سیاست میں سرگرم ہوئے۔

1553 ۔انگلینڈ میں جین گرے اور دیگر افراد کے خلاف بغاوت کا مقدمہ شروع ہوا تھا۔

1775۔امریکی ریولیوشنری فوج نے مونٹیریال پر قبضہ کیا۔

1780۔ شیر پنجاب مہاراجہ رنجیت سنگھ کی پیدائش ہوئی تھی۔

1850۔ اسکاٹ لینڈ کے مصنف رابرٹ لوئس اسٹفنسن کا جنم ہوا تھا۔

1864۔ یونان نے نیا آئین منظور کیا۔

1885۔سربیا کی فوج نے بلغاریہ پر قبضہ کیا۔

1907۔فرانس میں دنیا کے پہلے ہیلی کوپٹر نے زمین سے دو میٹر اوپر پرواز کی۔

1909۔مہاتما گاندھی انگلیڈ سے جنوبی افریقہ روانہ ہوئے۔ انہوں نے ایس ایس کلڈونان نامی جہاز پر ’ہند سوراج‘لکھا۔

1913۔یونان اور ترکی میں امن معاہدہ ہوا۔

1918۔جمہوریہ آسٹریا کا قیام عمل میں آیا۔

1918۔ پہلی عالمی جنگ میں دوست ملکوں میں سلطنت عثمانیہ کی راجدھانی قسطنطنیہ پر قبضہ کیا۔

1921۔امریکہ، فرانس، جاپان اور برطانیہ نے معاہدے پر دستخط کئے۔

1931۔ہیتی کراو امریکہ کی پہلی خاتون سنیٹر بنیں۔

1935۔مصر میں برطانیہ مخالف فساد بھڑکے۔

1942۔دوسری عالمی جنگ میں برطانوی فوج نے ٹبر پر دوبارہ قبضہ کیا اور گوائڈ کنال میں امریکیوں نے جاپانی فوج کو شکست دی۔

1945۔سوکارنو انڈونیشیا کے صدر بنے۔

1945۔جنرل چارلس ڈے گال فرانس کے صدر منتخب ہوئے۔

1947۔ سوویت یونین نے اے کے 47 رائفل بنائی۔

1950۔چینی حملے کے خلاف تبت نے اقوام متحدہ میں اپیل کی۔

1960۔اسپین میں ایک سنیما ہال میں آگ لگنے سے 152 لوگ مارے گئے۔

1961۔کانگو سرکار نے کٹانگا میں قانون و انتظام کی حالت سدھارنے کے لئے اقوام متحدہ کی مدد طلب کی۔

1968۔پاکستان کے اس وقت کے وزیر خارجہ ذوالفقار علی بھٹو کو طلبہ کو تشدد پر آمادہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

1970: مشرقی پاکستان (بنگلہ دیش) میں آئے بھولا طوفان 148 کی زد میں آنے سے ایک ہی رات میں پانچ لاکھ افراد مارے گئے۔ اسے 20 ویں صدی کا سب سے بڑا قدرتی آفت مانا جاتا ہے۔

1970۔شام کے لیفٹننٹ حافظ الاسد شام میں بغاوت کے بعد وزیراعظم بنے۔

1974۔یاسر عرفاتفلسطین تنظیم آزادی کے سربراہ بنے۔

1975۔عالمی صحت تنظیم نے ایشیا کو چیچک سے پاک خطہ قرار دیا۔

1977۔صومالیہ نے سوویت مشیروں کو ملک سے نکال دیا۔

1980۔امریکی خلائی گاڑی وائزر اول نے زوحل سے کلوزاپ تصویر زمین پر بھیجیں۔

1985۔کولمبیا کا نواڈو ڈیل روئز آتش فشاں پھٹا جس میں 25000 مارے گئے۔

1987۔ایران کے روحانی پیشوا آیت اللّہ روح اللّہ خمینی نے عراق پر جلد از جلد فتح حاصل کرنے کی اپیل کی۔

1988۔انگولا سے کیوبائی فوجوں کی واپسی اور جنوب مغربی افریقہ کی آزادی کے بارے میں بات چیت نازک دور میں پہونچی تھی۔

1989۔مشرقی جرمنی کی پارلیمنٹ نے ایگون کرینج کو نیا وزیراعظم منتخب کیا۔

1990۔مسلم اور بائیں بازو ملیشیا نے بیروت سے پوری طرح ہٹنے کا اعلان کیا۔

1991۔پین امریکی طیارہ میں بم رکھنے کے الزام میں اسکاٹش افسران نے کو لیبیا کے دو شہریوں کے خلاف گرفتاری کا حکم جاری کیا۔

1992۔پیرو میں صدر البرٹو فوجا مارو کے قتل اور اقتدار پر قبضہ کی کوشش13 ناکام ہوئی۔

1995۔ریاض میں بم دھماکہ میں پانچامریکیوں کی موت ہوئی۔

1998۔امریکی صدر بل کلنٹن اور پاوولا جونس کے وکیل ایک سمجھوتہ کے تحت پاوولا کو آٹھ لاکھ 50 ہزار ڈالر دینے پر تیار ہوئے۔

2000 ۔فلپائن کے صدر جوزف ایسترادا کو بدعنوانی کے الزام میں عہدے سے ہٹایا گیا۔

2001 ۔افغانستان میں شمالی اتحاد کی فوج نے کابل پر قبضہ کیا۔

2001 ۔ دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے نام پر دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار امریکہ میں غیر ملکی شہریوں کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کی اجازت دی گئی۔

2002۔عراق نے نیوکلیائی ہتھیاروں کو تباہ کرنے اور اسلحہ معائنہ کاروں کو تعاون دینے کی سلامتی کونسل کی تجویز کو منظور کیا۔

2007-ہندوستانی فلم ‘گاندھی مائی فادر’ کو آسٹریلیا میں منعقدہ ایشیا پیسیفک اسکرین ایوارڈز میں بہترین اسکرین پلے کا ایوارڈ ملا۔

2009-جھارکھنڈ میں نکسلیوں نے سبکدوش ہونے والے ایم ایل اے رام چندر سنگھ سمیت سات افراد کو اغوا کر لیا۔

2010-ہندوستانی فلم ساز ڈی وی ایس راجو کا انتقال ہو گیا۔

2014-ہندوستانی کرکٹر روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف ایک بین الاقوامی ون ڈے میچ میں 264 رنز کی اننگز کھیل کر ایک ریکارڈ بنایا، جو ایک ون ڈے اننگز میں سب سے زیادہ اسکور ہے۔ انہوں نے 173 گیندوں کی اننگز میں 33 چوکے اور نو چھکے لگائے۔