حیدرآباد

تلنگانہ: عوامی نظام تقسیم کے چاول بڑے پیمانہ پر ضبط

عوامی نظام تقسیم کے چاول کی غیر مجاز منتقلی کو سائبرآباد ایس اوٹی نے شمس آباد، راجندرنگر اور شادنگر پولیس کی مشترکہ کارروائی کے ذریعہ ضبط کرلیا۔

حیدرآباد: عوامی نظام تقسیم کے چاول کی غیر مجاز منتقلی کو سائبرآباد ایس اوٹی نے شمس آباد، راجندرنگر اور شادنگر پولیس کی مشترکہ کارروائی کے ذریعہ ضبط کرلیا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

پولیس نے اس سلسلہ میں چارگروہ کو گرفتارکرلیا۔پولیس نے چار معاملات میں 8ملزمین کوگرفتارکیا۔پولیس نے 54.03ٹن چاول ضبط کیا جس کی مالیت 10,80,600 روپئے ہے۔

پہلے معاملہ میں شمس آباد ٹیم اور شادنگر پولیس کی ٹیم نے دو معاملات درج کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا۔پولیس نے 26.2 ٹن چاول ضبط کئے جس کی مالیت 5,20,000 روپئے ہے۔

دوسرے معاملہ میں پولیس نے 9.250 ٹن چاول ضبط کئے جس کی مالیت7,50,000 روپئے ہے۔تیسرے معاملہ میں پولیس نے ایک ٹن عوامی نظام تقسیم کا چاول ضبط کیا جس کی مالیت 2,00,000 روپئے بتائی گئی ہے۔

چوتھے معاملہ میں راجندرنگرایس اوٹی نے 5افرادکو گرفتار کیا اوران کے پاس سے 17.580ٹن چاول ضبط کئے جس کی مالیت 3,51,600 روپئے ہے۔

پولیس نے چارمعاملات میں بھی چاول کو منتقل کرنے کے لئے استعمال گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔